سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے دنیا کی جدید ترین تکنالوجی – تیارشدہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) ٹویوٹا میرائی کا آغاز کیا، جو کہ بھارت میں اپنی نوعیت کا اولین پروجیکٹ ہے، جس کا مقصد ملک میں گرین ہائیڈروجن پر مبنی ایکونظام تیار کرنا ہے
Posted On:
16 MAR 2022 3:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 مارچ 2022:
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں، مرکزی وزیر جناب ہردیپ پوری، مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ، مرکزی وزیر جناب مہیندر ناتھ پانڈے، ٹویوٹا کرلوکسر موٹر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب مساکازو یوشی مورا، ٹی کے ایم لمیٹڈ کے وی سی جناب وکرم کرلوسکر اور افسران کے ساتھ دنیا کی جدید ترین تکنالوجی- تیارشدہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) کا آغاز کیا۔
ٹویوٹا کرلوسکر موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ اور آٹو موٹیو ٹکنالوجی کا بین الاقوامی مرکز (آئی سی اے ٹی) دنیا کے جدید ترین فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) کا مطالعہ کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں ، جو ہائیڈروجن سے، بھارت کی سڑکوں پر آب و ہوا کے حساب چلتی ہے۔ بھارت میں یہ اپنی نوعیت کا اولین پروجیکٹ ہے جس کا مقصد گرین ہائیڈروجن اور ایف سی ای وی تکنالوجی کی منفرد افادیت کے بارے میں بیداری پیدا کرتے ہوئے ملک میں گرین ہائیڈروجن پر مبنی ایکو نظام قائم کرنا ہے۔
یہ ایک اہم پہل قدمی ہے جو حجری ایندھنوں پر انحصار میں تخفیف کرکے صاف ستھری توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دے گی اور اس طرح بھارت کو 2047 تک توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنادے گی۔
ہائیڈروجن سے چلنے والی فیول سیل الیکٹر ک وہیکل (ایف سی ای وی) صفر اخراج والی بہترین موٹر گاڑی ہے۔ یہ کلی طور پر ماحولیات دوست موٹر گاڑی ہے جس کے عقبی پمپ سے پانی کے علاوہ کسی دیگر چیز کا اخراج نہیں ہوتا۔
گرین ہائیڈروجن کو قابل احیاء توانائی اور وافر مقدار میں دستیاب حیاتیاتی باقیات سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ سبز ہائیڈروجن کے مضمرات کو بروئے کار لانے کے لیے تکنالوجی کا تعارف اور اس کی اختیار کاری بھارت کے لیے صاف ستھری اور قابل استطاعت توانائی کے مستقبل کو محفوظ بنانے میں ایک اہم کردار اداکرے گی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2736
(Release ID: 1806688)
Visitor Counter : 174