ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گہرے سمندر  کے مشن کا آغاز

Posted On: 16 MAR 2022 3:20PM by PIB Delhi

آراضی سائنسز کی وزارت نے ’’گہرے سمندر کے مشن ‘‘ (ڈی او ایم) کا آغاز کیا ہے۔خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (آئی ایس آر او)، گہرے سمندر کے نفاذ کے لیے ، آراضی سائنسز کی وزارت کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں سے ایک ادارہ ہے۔

 سمندری ٹیکنالوجی کے قومی ادارے (این آئی او ٹی)، جو کہ آراضی سائنسز کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، تین انسانوں کو  سمندر کی 6000 میٹر تک گہرائی پر لے جانے کی صلاحیت کے ساتھ  انسان بردار ایک آبدوز تیار کر رہا ہے۔ اسرو کا وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) انسان بردار آبدوز کے لیے  2.1 میٹر قطر کا ٹائیٹینیم الائے انسانی دائرہ تیارکرنے میں ملوث ہے۔

گہرے سمندر کے مشن کی مجموعی تخمینی لاگت 4077 کروڑ روپئے ہے جو کہ پانچ سال (2021 سے 2026) کی مدت کے لیے ہے۔

یہ معلومات آراضی سائنسز اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2731

(ش ح - اع - ر ا)   

 


(Release ID: 1806612) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Bengali , Malayalam