دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی علاقے میں دین دیال اپادھیائے ۔گرامین کوشل یوجنا

Posted On: 15 MAR 2022 6:11PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ:

دین دیال اپادھیائے ۔ گرامین کوشل یوجنا(ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی) جوکہ 15سے35 سال والی عمر گروپ کے دیہی  غریب نوجوانوں کے  لئے ایک روزگار سے مربوط ہنر مندی کی ترقی کا پروگرام ہے ،حکومت کے ذریعہ ستمبر 2014 سے نافذ کیا جارہا ہے ۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی رہنما خطوط نے 50 فیصد فنڈ ایس سیز اور ایس ٹیز کے لئے اور15 فیصد اقلیتوں کے لئے مختص کیا ہے۔  مزید برآں،اسکیم کے تحت متعلقہ زمروں میں ایک تہائی مستفدین خواتین کو ہونا چاہئے ۔

ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی نے دیہی غریب خاندانوں کے نوجوانوں کی مفت ہنر مندی کے پروگرام کی رسائی میں مدد کی ہے۔ ابھی تک دیہی نوجوانوں کی خواہشات کے مطابق ڈی ڈی یو ۔جی کے وائی 616 روزگار رول میں ہنر مندی کے اختیارات مہیا کرارہی ہے اور دیہی نوجوانوں کو مطلوبہ اور اہم ہنر مندی کی تعلیم دے رہی ہے۔ ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی کم سے کم 70 فیصد تربیت یافتہ امیدواروں کو مستقل ماہانہ مزدوری کے ساتھ روزگار مہیا کرارہی ہے ۔

 

شمال مشرق میں کارکردگی کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

2014-15سے فروری 2022تک ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی کارکردگی

نمبر شمار

شمار مشرقی ریاستیں

مجموعی کارکردگی

جاری کردہ فنڈ

تربیت یافتہ

روزگار یافتہ

(لاکھوں میں)

1

اروناچل پردیش

138

43

2564.462

2

آسام

54319

33126

37206.610

3

منی پور

2958

1049

7169.791

4

میگھالیہ

2633

1197

5295.093

5

میزورم

783

461

2681.588

6

ناگالینڈ

2323

901

6712.146

7

سکم

920

414

2131.245

8

تریپورہ

6860

4210

7081.403

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دیہی ترقی کی وزارت نے شمال مشرقی علاقے میں  ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی  کی کارکردگی پر کوئی مخصوص مطالعہ پیش نہیں کیا ہے،نیتی آیوگ نے قومی دیہی معیشت مشن کا اندازہ منعقد کیا ہےاور ڈی ڈی یو ۔جی کے وائی کی این آر ایل ایم کے عنصر کے طور پر تشخیص کی گئی ہے۔ڈی ڈی یو ۔ جی کے وائی پروگرام کے ڈیزائن کی گہری تین سطحی نگرانی پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں ریاست اور مرکزی تکنیکی حمایت ایجنسیوں کے ذریعہ کی جاتی ہے۔  پروگرام کے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ریاستوں اور پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ پروگرام کے نفاذ پر مستقل نظر ثانی کی جاتی ہے ۔

 

 

*******************

 

 

 

ش ح ۔   اک  ۔   م ش

U.N. 2706


(Release ID: 1806459) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Manipuri