زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی برآمدات کا فروغ

Posted On: 15 MAR 2022 5:31PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے:

زرعی مصنوعات کی برآمدات کا فروغ ایک مسلسل کیا جانے والا عمل ہے۔ زرعی برآمدات کے فروغ کی غرض سے ھکومت نے ریاستی /ضلع سطحوں پر بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ بعض ریاستوں نے ریاستوں کے لئے مخصوص منصوبہ عمل تیار کیا ہے جبکہ بہت سی ریاستوں میں ریاستی سطح کی نگرانی کمیٹیاں (ایس ایل ایم سیز) ،زرعی برآمدات کے لئے نوڈل ایجنسیاں اور کلسٹر سطح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ۔برآمدات کو فروغ دینے کی غرض سے ملک اور مصنوعات کے لئے مخصوص عملی منصوبے تیار کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کامرس کے محکمے کی پہل ’’ضلع برآمدات کے مرکز کی حیثیت سے‘‘ کے تحت وضع کئے گئے ادارہ جاتی فریم ورک کو بھی زرعی برآمدات سے متعلق پالیسی کے مقاصد کی حصولیابی کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

کسانوں ،کسان اور پیداوار کرنے والوں کی تنظیموں اور امداد باہمی کی انجمنوں کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے کسانوں سے مربوط ایک پورٹل بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے ذریعہ کلسٹرس میں برآمد کاروں ، خریداروں ، اور فروخت کاروں کے ساتھ بات چیت کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔ تاکہ برآمدات سے متعلق منڈی سے روابط فراہم کئے جاسکیں۔ بیرون ملک بھارت کے مشنوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ باضابطہ بات چیت کے پروگرام بھی منعقد کئے گئے ہیں تاکہ برآمدات سے متعلق مواقع اور امکانات کا جائزہ لیا جاسکے اور انہیں بروئے کار لایا جاسکے۔ اس کے علاوہ بھارت کے مشنوں کے توسط سے ملک کے لئے مخصوص خریداروں اور فروخت کاروں کے درمیان میٹنگوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

حکومت نے زرعی مصنوعات کی برآمدات کے لئے محصول سے متعلق نقصانات میں کمی لانے کی غرض سے محصول کے بین الاقوامی عنصر کے لئے مدد فراہم کرنے کے مقصد سے مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ’’صراحت شدہ زرعی مصنوعات کے لئے ٹرانسپورٹ اور مارکیٹنگ سے متعلق امداد‘‘ بھی متعارف کرائی ہے۔

کامرس کا محکمہ برآمدات کے فروغ کی خاطر کئی دیگر اسکیموں کے توسط سے امداد فراہم کررہا ہے۔ ان میں زرعی مصنوعات کی برآمدات یعنی برآمداتی اسکیم کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچہ (ٹی آئی ای ایس) ، منڈی تک رسائی سے متعلق پہل قدمیوں سے متعلق اسکیم (ایم اے آئی) وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زرعی مصنوعات کے برآمدکاروں کے لئے زرعی اور ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمد ات کے فروغ کی اتھارٹی(اے پی ای ڈی اے) ،بحری مصنوعات کی برآمدات کے فروغ سے متعلق اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے)،تمباکو بورڈ،چائے بورڈ ، کافی بورڈ،ربر بورڈ اور مصالحہ جات سے متعلق بورڈ کی برآمدات کے فروغ سے متعلق اسکیموں کے تحت بھی مدد دستیاب ہے۔

اس کے علاوہ اے پی ای ڈی اے کی زیر سرپرستی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) کی جانب سے بہت سے زیادہ امکان آٹھ زرعی مصنوعات یعنی انور ، آم ،کیلے ،پیاز ،چاول ،انار ،غذائیت سے بھر پور اناج،پھولوں کی کاشت اور پودوں سے متعلق سامان کے لئے مصنوعات کے لئے مخصوص برآمدات کے فروغ سے متعلق فورمس بھی تشکیل دئے گئے ہیں۔ یہ فورم ایک مرکوز طریقے سے نشانزد مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کی غرض سے کام کریں گے۔

گذشتہ پانچ سال کے دوران ربیع اور خریف کی فصلوں کے برآمدات سے متعلق تفصیلات ضمیمہ ۔1 میں دی گئی ہیں۔ ان اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ربیع اور خریف کے فصلوں کی برآمدات میں اضافہ درج ہورہا ہے۔

 

ضمیمہ۔1

15.03.2022 کو جواب دئے جانے والے لوک سبھا کے غیر ستارہ سوال نمبر 254 کے جز (سی) اور (ڈی) کے جواب میں اس ضمیمہ کا حوالہ دیا گیا ہے۔

 

گذشتہ پانچ برسوں میں خریف کی فصلوں کی برآمدات

(مقدار 000 میٹرک ٹن میں اور قدر کروڑروپے میں)

نمبر شمار

اشیاء

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

 

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

 

1

چاول

10756.04

38442.79

12875.38

50307.90

12062.61

53975.47

9511.05

45426.66

17779.42

65404.73

 

2

باجرہ (بیج  سمیت  دیگر )

65.50

136.10

62.99

119.34

61.83

144.88

52.23

147.24

58.44

131.29

 

3

مکئی

566.35

1030.13

705.51

1228.46

1051.86

1872.51

370.07

1019.30

2879.21

4675.78

 

4

راگی(بیچ سمیت دیگر)

13.38

25.46

15.18

35.42

13.53

29.09

14.82

35.07

25.41

56.97

 

5

تور

12.30

141.53

10.54

78.25

9.33

66.11

10.81

91.23

18.77

178.30

 

6

اڑد

10.57

118.97

16.94

131.81

7.46

57.90

8.83

75.66

15.28

146.99

 

7

مونگ

11.31

84.47

13.34

107.88

13.06

125.89

 

8

ارنڈی کے بیج

(بیج سمیت دیگر)

0.01

0.18

0.11

0.61

0.04

0.99

4.46

26.21

7.94

36.08

 

9

تل

307.33

2695.84

336.85

2990.93

312.00

3761.62

282.26

3723.31

273.26

3159.47

 

10

نائیجر کے بیج

14.07

117.22

9.22

69.86

13.37

95.50

13.83

106.01

19.59

160.23

 

11

سویابین(بیج سمیت دیگر)

183.30

758.86

275.35

1004.84

197.81

810.31

74.67

312.59

68.52

313.92

 

 

میزان

11928.85

43467.08

14308.07

55967.42

13741.15

60898.84

10356.37

51071.16

21158.89

74389.66

 

ذریعہ :کامرس کا محکمہ

 

 

 

گذشتہ پانچ سال کے دوران بھارت کی  ربیع کی فصلوں کی برآمدات

(مقدار 000 میٹرک ٹن میں اور قدر کروڑروپے میں)

نمبر شمار

اشیاء

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

2020-21

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

مقدار

قدر

1

گیہوں

265.61

447.85

322.79

624.37

226.63

424.47

219.69

444.20

2154.97

4173.08

2

جو(بیج سمیت دیگر)

1.16

3.84

0.85

2.55

5.66

11.35

1.34

3.81

2.34

7.00

3

چنا

87.51

841.38

128.40

1124.62

228.82

1426.48

133.84

731.52

158.74

1018.89

4

مسور کی دال

15.56

119.00

11.60

66.00

15.07

78.62

19.98

132.26

17.54

131.96

5

سرسو ں کے بیج اور رائی

14.48

68.26

17.29

76.40

29.52

133.28

31.79

137.91

55.10

282.21

6

السی(بیج سمیت دیگر)

5.92

48.80

10.04

64.53

11.77

74.05

12.00

80.88

11.94

85.89

7

قرطم(بیج سمیت دیگر)

8.12

29.53

6.73

27.78

4.45

20.47

2.61

14.14

3.98

19.00

 

میزان

398.36

1558.67

497.70

1986.24

521.93

2168.71

421.24

1544.71

2404.61

5718.03

ذریعہ : کامرس کا محکمہ

 

 

*******************

 

ش ح ۔   ع م  ۔   م ش

U.N. 2695



(Release ID: 1806444) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil