سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این او ایس کے تحت اسکالرشپ
Posted On:
15 MAR 2022 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15 مارچ 2022:
2011۔12 سے 2021۔22 تک سال کے لحاظ سے ،مقرر کردہ وظائف کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں منتخب طلباء کی تعدادا اور نیشنل اووَرسیز اسکالرشپ (ان او ایس) اسکیم کے تحت دیے گئے فنڈس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
|
S NO.
|
Year
|
Stipulated No. of Slots
|
Candidates Selected
|
1
|
2011-12
|
30
|
30
|
2
|
2012-13
|
30
|
23
|
3
|
2013-14
|
60
|
39
|
4
|
2014-15
|
100
|
59
|
5
|
2015-16
|
100
|
50
|
6
|
2016-17
|
100
|
108*
|
7
|
2017-18
|
100
|
183*
|
8
|
2018-19
|
100
|
100
|
9
|
2019-20
|
100
|
100
|
10
|
2020-21
|
100
|
100
|
11
|
2021-22
|
125
|
125
|
*گذشہ برسوں کے خالی سلاٹس کو آگے بڑھایا گیا ۔
سال 2011۔12 سے 2021۔22 (10 مارچ 2022 تک) کے دوران تقسیم کیا گیا مجموعی سرمایہ 165.72 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ سال کے لحاظ سے اعدادو شمار مندرجہ ذیل ہیں۔
S NO.
|
Year
|
Expenditure (Rs. In Crore)
|
1
|
2011-12
|
7.07
|
2
|
2012-13
|
6.89
|
3
|
2013-14
|
6.13
|
4
|
2014-15
|
8.78
|
5
|
2015-16
|
13.45
|
6
|
2016-17
|
14.02
|
7
|
2017-18
|
4.59
|
8
|
2018-19
|
5.97
|
9
|
2019-20
|
28.56
|
10
|
2020-21
|
32.92
|
11
|
2021-22
|
37.34#
|
# 10 مارچ 2022 تک
اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، ہرسال بیرونِ ملک ہندوستانی مشنوں کے ذریعہ ایسے تمام منتخب طلباء کو فنڈس تقسیم کیے جاتے ہیں جنہوں نے مقررہ طریقہ کار پر عمل کرنے کے بعد متعلقہ غیر ملکی یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔
یہ محکمہ وقتاً فوقتاً این او ایس اسکیم کے رہنما خطوط کا جائزہ لیتا ہے اور ضوابط کو آسان بنانے اور عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے تبدیلیاں کرتا ہے۔یہ محسوس کیا گیا کہ بھارتی ثقافت، ورثہ، تاریخ اور بھارت کے سماجی مطالعہ سے وابستہ مضامین/ کورسوں کے لیے بیرونِ ممالک تعلیم کے لیے اسکالر شپ کی ضرورت نہیں ہے، وہ اس لیے کیونکہ بھارتی یونیورسٹیاں ایسے موضوعات پر مبنی تحقیق کی رہنمائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں اور ان مخصوص مضامین کے لیے زیادہ تر وسائل اندرونِ ملک دستیاب ہیں۔ بہرحال، ان کورسوں کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اکثر بھارت کا دورہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے، اور اسی لیے ان کورسوں کی تعلیم بھارت میں ہی حاصل کرنا بہتر ہے اور ایسے طلباء اپنی اہلیت کے مطابق اس محکمہ کے ذریعہ نافذ کی جانے والی دیگر اسکالرشپ اسکیموں کے تحت اسکالرشپ/فیلوشپ حاصل کر سکتے ہیں۔اس طرح، یہ نظرثانی، پسماندہ طلباء کی تعلیمی آزادی میں رکاوٹ نہیں پیدا کرتی ہے۔درحقیقت یہ نظرثانی این او ایس (ایس سی) وغیرہ کے تحت احاطہ شدہ دیگر خواست گاروں کو دیگر مضامین کے لیے بیرونِ ملک پڑھائی کے لیے مزید مواقع فراہم کرے گی، جس کے لیے غیر ملکی یونیورسٹیاں زیادہ مشہور ہیں اور زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں ، اور اس طرح ملک میں ایسے مضامین سے متعلق مزید علم آئے گا جہاں بھارت میں ابھی تک وسائل ناکافی ہیں ۔ اس کے علاوہ، انسانی/سوشل سائنس کے ذیلی شعبہ کے امیدواروں کا انتخاب ان امیدواروں کے لیے کھلا ہے جو قانون، معیشت، نفسیات اور دیگر ایسے مضامین کی تعلیم حاصل کرنے کے متمنی ہیں جن کے لیے بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
نیشنل اووَرسیز اسکالرشپ (این او ایس) ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے اور اس اسکیم کے تحت ریاستوں کے لحاظ سے انتخاب نہیں کیا جاتا ہے۔ حالانکہ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ پچھلے دس برسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت 945 سلاٹس کے مقابلے میں 917 طلباء کا انتخاب کیا گیا، جن میں شمال مشرقی خطہ کے طلباء بھی شامل ہیں۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی کے ذیعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2657
(Release ID: 1806383)