سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ٹرانس جینڈرز کی ترقی وبہبود

Posted On: 15 MAR 2022 4:02PM by PIB Delhi

دو ہزار گیارہ کی مردم شماری کے مطابق 487803 افراد کو ’’دیگر‘‘ زمرے میں رکھا گیا جن میں ٹرانس جینڈر افراد بھی شامل ہیں۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق کے تحفظ اور انکی بہبود کے لئے ’’ ٹرانس جینڈر پرسنس (حقوق کے تحفظ) ایکٹ 2019 کو لاگو کیا اور اس کی دفعات پر دس جنوری 2020 سے عملدرآمد شروع ہوا۔ ٹرانس جینڈر (حقوق کے تحفظ) ضابطے 2020 وضع کئے گئے اور 29 ستمبر 2020 کو یہ گزٹ آف انڈیا میں شائع کئے گئے۔

وزارت نے 12.02.2022 کو ایک اسکیم SMILE ۔ درکنار افراد کو روزگار اور کاروبار میں مدد، کا آغاز کیا جس میں ٹرانس جینڈر افراد کی بازآبادکاری اور بہبود کی ذیلی اسکیم بھی شامل ہے۔

اکیس اگست 2020 کو ٹرانس جینڈر افراد کی قومی کونسل تشکیل دی گئی جس کو ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں حکومت کو پالیسیوں ،پروگراموں، قوانین اور منصوبوں کے بارے میں صلاح دینا تھا۔

وزارت نے 25 نومبر 2020 کو ٹرانس جینڈر افراد کے لئے نیشنل پورٹل شروع کیا ۔ کوئی بھی ٹرانس جینڈر شخص اپنی شناخت کا سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ دفتر  جائے بغیر حاصل کرسکتا ہے۔ ایسے افراد کو اپنے پیدائش کے سرٹیفکیٹ میں اپنا پہلا نام بدلنے کی اجازت ہوگی اور تمام متعلقہ شناختی دستاویزات میں بھی وہ یہ تبدیلی کرسکتاہے۔

وزارت نے گریما گرہ کے نام سے بارہ پائلٹ شیلٹر ہوم قائم کئے ہیں جہاں ٹرانس جینڈر افراد رہ سکتے ہیں ۔ ان شیلٹر ز کا مقصد ٹرانس جینڈر افراد کو ضرورت پڑنے پر رہنے کی محفوظ جگہ فراہم کرنا ہے۔ یہ پائلٹ شیلٹر ہوم مہاراشٹر ، گجرات، دلی ، مغربی بنگال، راجستھان، بہار ، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور اڑیشہ میں ہیں۔

وزارت نے SMILE اسکیم کے تحت ٹرانس جینڈر افراد کو وزارت کی ہنر مندی کی اسکیم پی ایم ۔ دکش کے تحت ہنرمندی کی تربیت دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارعت میں وزیر مملکت جناب اے نرائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

U.No:2658

ش ح۔رف۔ س ا

 



(Release ID: 1806377) Visitor Counter : 142


Read this release in: English