زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

رجسٹرڈ ایف پی او  کا ڈیٹا

Posted On: 15 MAR 2022 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/مارچ 2022 ۔ دس ہزار ای پی او کی تشکیل اور فروغ کیلئے سنٹرل سیکٹر اسکیم (ای ایس ایس ) سمیت مختلف ایجنسیوں کے ذریعے رجسٹرڈ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او ) کی ریاست وار تفصیل  ضمیمہ- I  میں ہے۔ مزید یہ کہ نئی ایف پی او  اسکیم کے تحت،  9 مارچ 2022 تک توقعاتی اضلاع میں مختلف تنفیذی ایجنسیوں (اؤئی اے ) کے ذریعے 421 ایف پی او رجسٹر کئے گئے ہیں ۔ تفصیلات  ضمیمہ II  میں ہیں۔

مذکورہ مرکزی سیکٹر اسکیم (سی ایس ایس) کے تحت، 352 ایف پی اوز کو ایکویٹی گرانٹ کے طور پر 14.05 کروڑ روپے  منتقل کیے گئے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات  ضمیمہ - III  میں منسلک ہیں۔ مزید برآں، متعلقہ تنفیذی ایجنسیوں کے مابین آگے کی منتقلی کے لیے محکمے کے ذریعے  ایف پی او مینجمنٹ لاگت  کی تقسیم  کی جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر روپے 10,000 ایف پی او  اسکیم کے تحت ایف پی او  مینجمنٹ لاگت کے طور پر 108.82 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔

مذکورہ سنٹرل سیکٹر اسکیموں (سی ایس ایس ) کے آپریشنل رہنما خطوط کے مطابق، ایف پی او کے حصص دار کے طور پر خواتین کسانوں کی شرکت کو ترجیح دی جاتی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی ) اور گورننگ باڈی (جی بی ) میں، جیسی صورتحال ہو ، خواتین کسان اراکین کی خاطر خواہ نمائندگی ہوگی اور ان میں کم از کم ایک خاتون رکن ہونی چاہیے۔

اب تک، 09.03.2022 تک 225 خواتین ایف پی اوز کو مختلف تنفیذی ایجنسیوں کے ذریعے پروموٹ کیا گیا ہے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2577



(Release ID: 1806360) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Manipuri , Tamil