زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
گرین فارمنگ کے لئے رعایتیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAR 2022 4:23PM by PIB Delhi
حکومت پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا اور بھارتیہ پراکرتک پدھتی کے ذریعہ گنگا کے کنارے غیر کیمیاوی کاشتکاری۔ آرگنک اور نیچرل فارمنگ کو فروغ دے رہی ہے۔
پی کے وی وائی اسکیم پر ملک کی تمام ریاستوں میں عمل کیا جارہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو آرگنک اشیاءمثلا بیج ، بایو فرٹیلائزرز، بایو پسیٹی سائڈ کا مپوسٹ/ ورمی کامپوسٹ وغیرہ کے اکتیس ہزار روپے تین سال کے لئے بطور مالی امداد مہیا کرائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ گروپوں/ زرعی پیداوار کی تنظیموں (EPO) کے قیام، تربیت ، سرٹیفکیشن اور ان کی آرگنک مصنوعات کو مارکیٹ میں پہنچانے میں بھی مدد کی جاتی ہے۔
کیمکل فرٹیلائزر سے مٹی کی صحت پر کوئی مضراثرات نہیں ہوتے اگر ان کا متوازن اور معقول استعمال کیا جائے لیکن کل ہند مربوط تحقیقی پروجیکٹ جانچ اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ لگاتار نائٹروجن فرٹیلائزر کے استعمال سے مٹی کی صحت پر اثر پڑتا ہے اور کچھ بڑے یا چھوٹے تغذیاتی اجزاء ختم ہوجاتے ہیں۔ زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل مٹی کی جانچ پر مبنی تغذیاتی اجزاء کے بندوبست کی سفارش کرتی ہے۔ ICAR ان تمام پہلوؤں پر کسانوں کو معلومات فراہم کرنے کے لئے انھیں تربیت دیتی ہے اور ہر موقع عملی جانکاری فراہم کرتی ہے۔
حکومت مربوط تغذیاتی بندوبست (INM) کو فروغ دے رہی ہے جس میں مٹی کی جانچ پر مبنی کیمکل فرٹیلازر کے استعمال، سٹی کامپوسٹ، ورمی کامپوسٹ اور بایو فرٹیلازر کے استعمال پر توجہ دے رہی ہے جس سے کیمکل فرٹیلائزر کے استعمال میں بچت ہوسکے گی۔
یہ جانکاری آج لوک سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے دی۔
****
U.No:2661
ش ح۔رف۔ س ا
(ریلیز آئی ڈی: 1806350)
وزیٹر کاؤنٹر : 165