وزارت خزانہ

کاروباری قرض زمرے میں 2,01,863تجاویز پر psbloansin59minutes.com پورٹل کے ذریعے 39,580کروڑ روپے تقسیم کئے گئے


خوردہ قرض زمرے میں 17,791 تجاویز پر پورٹل کے توسط سے 1,689کروڑ روپے کی تقسیم ہوئی

Posted On: 15 MAR 2022 4:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15؍مارچ2022:

25ستمبر 2018ء کو psbloansin59minutes.comپورٹل کے قیام کے بعد سے 28فروری 2022ء تک 2,01,863تجاویز پر کاروباری قرض زمرے میں 39,589کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں اور خوردہ قرض زمرے میں 17,791 تجاویز پر 1,689کروڑ روپے کی تقسیم کی گئی۔یہ معلومات آج وزیر مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کسن راؤ کراد نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔

وزیر محترم نے کہا کہ پورٹل صرف قرض دینے والوں کے ذریعے تیزی سے اُصولی طورپر منظور ی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ پورٹل کے توسط سے موصولہ قرض درخواستوں پر آخری فیصلہ قرض مہیا کرنے والوں کے ذریعہ لیا جاتا ہے اور منظور شدہ قرضہ جات کے کھاتوں  کی نگرانی کے ساتھ ساتھ  غیر منقولہ اثاثہ جات (این پی اے)کی شکل میں زمرہ بند کئے گئے کسی بھی کھاتے میں وصولی کو اثر انداز کرنے کےلئے قرضہ دینے والوں کے ذریعے قدم اٹھائے جاتے ہیں۔ بنیادی طورپر اس کی کوئی تفصیل نہیں رکھی جاتی۔

قرضہ جات کی لین دین پر وزیر محترم نے کہا کہ قرض کا تجزیہ اور عمل آوری قرض فراہم کرنے والی متعلقہ شاخوں اور لون پروسیسنگ مراکز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔مزید یہ کہ وزیر محترم نے کہا کہ کئی قرض دہندگان ڈیجیٹل کریڈٹ مارکیٹ پلیس جیسے  psbloansin59minutes.com, paisabazaar.comپلیٹ فارم وغیرہ سے جڑتے ہیں یا ریٹیل مائیکرو جیسے مختلف شعبوں میں قرض خواہان سے مربوط ہوتے ہیں یا ریٹیل، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)وغیرہ جیسے شعبوں میں اُن کے متعلقہ کاروباری ترجیح کے مطابق قرض خواہوں سے جڑنے کےلئے مربوط ہوتے ہیں۔وزیر محترم نے مزید کہا کہ ایسے کریڈٹ مارکیٹ پلیس پر آن بورڈنگ قرض فراہم کرنے والوں کے ذریعے داخلی منظوری کے مطابق فیصلہ کیا جاتا ہے۔

قرض کھاتو ں کی تعداد اور تقسیم کی گئی رقم کی ریاست وار تفصیل ضمیمے میں دی گئی ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2666)



(Release ID: 1806311) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Gujarati