صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نو زائیدہ بچوں اور زچگی کے عمل سے گزرنے والی ماؤں کی شرح اموات اور زندگی کی اوسط مدت میں بہتری
Posted On:
15 MAR 2022 5:00PM by PIB Delhi
رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آر جی آئی) کے سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) بلیٹن مطابق زندہ پیدا ہونے والے بچوں کی اموات کی شرح (آئی ایم آر) قومی سطح پر 2014 میں 39 فی 1000 سے کم ہو کر 2019 میں 30 فی 1000 ہو گئی ہے۔
رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی سیمپل رجسٹریشن سسٹم رپورٹ کے مطابق، قومی سطح پر زچگی کی شرح اموات (ایم ایم آر) 2016-2014 میں 8.8 سے کم ہو کر 2019-2017 میں 6.5 ہو گئی ہے۔
رجسٹرار جنرل آف انڈیا کی سیمپل رجسٹریشن سسٹم رپورٹ پر مبنی لائف ٹیبلز کے خلاصے کی رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر 2017-2013 کے 69.0 برسوں کے مقابلے میں پیدائش کے وقت زندگی کی اوسط مدت 2018-2014 کے دوران 69.4 برس ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
****
U.No:2664
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1806287)