سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

صفائی ملازمین کے لئے قومی کمیشن

Posted On: 15 MAR 2022 3:57PM by PIB Delhi

صفائی ملازمین کے لئے قومی کمیشن (این سی ایس کے) کی میعاد کو گزٹ نوٹیفکیشن نمبر 16/5/2021-پلان مورخہ 03 فروری 2022کے ذریعے یکم اپریل 2022 سے 31 مارچ2025تک تین سال کی مدت کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

این سی ایس کے، کے اغراض و مقاصد ضمیمہ-I میں دیئے گئے ہیں۔

کمیشن کی مدت میں توسیع سے صفائی ملازمین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی اور صفائی سے تعلق رکھنے والے خطرناک واقعات کو کم کیا جائے گا۔ یہ مساوات اور جامعیت کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہےنیز ہدف گروپ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے مطلوبہ مقاصد کو پورا کرتا ہے۔

اگلے تین سالوں کے لیے این سی ایس کے، کے لیے کل بجٹ کا گنجائش تقریباً 43.68 کروڑ روپے ہے۔

کمیشن کے استفادہ کنندگان قابل شمار نہیں ہیں کیونکہ کمیشن شکایات / ازالوں / نمائندگیوں سے نمٹتا ہے جیسا کہ اسے دستی صفائی کرنے والوں اور صفائی ملازمین کی جانب سے موصول ہوتی ہیں۔

ضمیمہ-I

این سی ایس کے، کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:

(اے) صفائی ملازمین کی حیثیت، سہولیات اور مواقع میں عدم مساوات کے خاتمے کے لیے مرکزی حکومت کو مخصوص کارروائی کے پروگراموں کی سفارش کرنا؛

(بی) خاص طور پر صفائی ملازمین اور صفائی کرنے والوں کی سماجی اور معاشی بحالی سے متعلق پروگراموں اور اسکیموں کے نفاذ کا مطالعہ اور جائزہ لینا؛

(سی) مخصوص شکایت کی چھان بین کرنا اور ان پر عمل درآمد نہ کرنے سے متعلق معاملات کا از خود نوٹس لینا:

(i) صفائی ملازمین کے کسی گروپ کے سلسلے میں پروگرام یا اسکیمیں؛

(ii) فیصلے، رہنما خطوط یا ہدایات جن کا مقصد صفائی ملازمین کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

(iii) صفائی ملازمین کی سماجی اور معاشی ترقی کے لیے اقدامات؛

(iv) صفائی ملازمین پر لاگو ہونے میں کسی قانون کی فراہمی، اور ایسے معاملات کو متعلقہ حکام یا مرکزی یا ریاستی حکومت کے ساتھ اٹھانا؛

(ڈی) کام کے حالات کا مطالعہ اور حکومت، میونسپلٹیز اور پنچایتوں سمیت مختلف قسم کے آجروں کے تحت کام کرنے والے صفائی ملازمین کی صحت، حفاظت اور اجرت سے متعلق نگرانی کرنا اور اس سلسلے میں سفارشات پیش کرنا؛

(e) صفائی ملازمین کو درپیش مشکلات یا معذوری کو مدنظر رکھتے ہوئے، صفائی ملازمین سے متعلق کسی بھی معاملے پر مرکزی اور ریاستی حکومت کو رپورٹ پیش کرنا؛ اور

(ایف) کوئی دوسرا معاملہ جو مرکزی حکومت کے ذریعہ اس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، دستی صفائی کرنے والوں کے طور پر ملازمت کی ممانعت اور ان کی بازآبادکاری کےقانون 2013 کی دفعہ 31(1) این سی ایس کے، کے افعال اور اس کے افعال کو انجام دینے کا طریقہ ذیل میں بیان کرتی ہے:

"قومی کمیشن برائے صفائی ملازمین مندرجہ ذیل کام انجام دے گا، یعنی:-

(اے) اس ایکٹ کے نفاذ کی نگرانی کرنا؛

(بی) اس ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کی تحقیق کرنا، اور اس کے نتائج کو متعلقہ حکام کو سفارشات کے ساتھ پہنچانا جن کے لیے مزید کارروائی کی ضرورت ہے؛اور

(سی) اس ایکٹ کی دفعات کے مؤثر نفاذ کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو مشورہ دینا۔

(ڈی) اس ایکٹ کے عدم نفاذ سے متعلق معاملے کا از خود نوٹس لینا۔

ذیلی دفعہ (1) کے تحت اپنے کاموں کی انجام دہی میں قومی کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی حکومت یا مقامی یا دیگر اتھارٹی سے اس ذیلی دفعہ میں بیان کردہ کسی بھی معاملے کے حوالے سے معلومات طلب کرے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No.2646

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1806256) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Tamil