ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای فضلہ انتظام

Posted On: 14 MAR 2022 4:05PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے :

ای فضلہ (بندوبست) ضوابط 2016 کے تحت بجلی اور الیکٹرونکس آلات (ای ای ای) کی اکیس قسموں کو مشتہر کیا گیا ہے۔ یہ مشتہر کردہ ای ای ایز اپنا استعمال مکمل ہوجانے کے بعد ای فضلہ بن جاتے ہیں۔ ای فضلہ کتنا پیدا ہوا اس بارے میں اندازاً اعداد و شمار مالی سال (ایف وائی) 2017-18 سے ہی دستیاب ہیں ۔ اور یہ اعداد و شمار بھی صرف قومی سطح پر فضلہ کی پیداوار سے متعلق ہیں۔

مالی سال 2017-18،2018-19 اور2019-20 کے لئے قومی سطح پر ای فضلہ کی پیداوار کے بارے میں معلومات ذیل کی جدول میں دی گئی ہے۔

 

نمبر شمار

مالی سال

کتنا   فضلہ پیدا ہوا(ٹن میں)

1.

2017-2018

7,08,445

2.

2018-2019

7,71,215

3.

2019-2020

10,14,961.2

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نقصان دہ اور دیگر قسم کے فضلہ کی درآمدات اور برآمدات کو ، وزارت کے ذریعہ مشتہر کردہ نقصان دہ اور دیگر قسم کے فضلات (انتظام اور سرحد کے پار نقل وحمل) سے متعلق ضوابط 2016 کے تحت منضبط کیا گیا ہے۔ حکومت نے متعلقہ ضوابط کے درج فہرستVI(بیسل نمبر A-1180) میں ای فضلہ کو شامل کرکے ملک میں ای فضلہ کی درآمدات پر پابندی نافذ کردی ہے۔ای فضلہ کی پیداوار میں اضافہ ، ملک میں گذشتہ برسوں میں ای ای ای کی فروخت میں اضافے کے سبب ہورہا ہے۔

ملک میں ای فضلہ کے انتظام کو ای ۔ فضلہ (انتظام)ضوابط 2016 کے تحت منضبط کیا جاتا ہے ۔مذکورہ ضوابط کے تحت ، ای فضلہ کو سائنسی اور ماحولیاتی لحاظ سے موافق طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ذمہ داری ، پیدا کرنے والے کی توسیع شدہ ذمہ داری (ای پی آر) کے اصول کے تحت مذکوہ ضوابط کے شیڈول۔1 میں شامل ، مشتہر کردہ بجلی اور الیکٹرونکس کے آلات (ای ای ای) کی پیداوار کرنے والے اداروں پر عائد کی  گئی ہے ۔ای پی آر نظام کے تحت ، ای ای ای پیداکرنے والے اداروں نے گذشتہ فروخت شدہ ای ای ای یا ای ای ای کی فروخت پر مبنی ، جیسا بھی معاملہ ہو ،سے پیداوار کی بنیاد پر ایک سال سے ای۔ فضلہ کو اکٹھا کرنے اور دوبارہ قابل استعمال بنانے سے متعلق اہداف دئے گئے ہیں۔

اس عمل کی نگرانی کی تعمیل منصوبہ عمل کے ذریعہ کی جاتی ہے جسے آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ(سی پی سی بی) نے ملک میں ای فضلہ (بندوبست) سے متعلق ضوابط 2016 کے نفاذ کی غرض سے تیار کیا ہے۔ منصوبہ عمل کے اہم نکات میں غیر ۔ای پی آر اے اجازت والے پروڈیوسرز کی نشاندہی ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لھاظ سے ای فضلہ کی جدت طرازی ، ای ۔ فضلہ کو چینل پر مبنی بنانے کی گرض سے پیدا کرنے والوں کے ذریعہ فراہم کردہ تصدیق کا نظام اور ضوابط اور بڑے پیمانے پر عوامی بیداری پیدا کرنے کی غرض سے سرگرمیوں وغیرہ پر عمل درآمد پر نظر رکھنے کے لئے ریاستی سطح کی کمیٹیوں کی تشکیل وغیرہ شامل ہیں۔ منصوبہ عمل کے تحت ، پیداوار کرنے والے کی نگرانی اور تعمیل کئے جانے کو آلودگی پر قابو پانے والے ریاستی بورڈس اور آلودگی پر قابو پانے والی کمیٹیوں کے ذریعہ یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ ضوابط کے تحت ، مذکورہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کے خلاف اقدامات کے لئے التزام وضع کئے گئے ہیں۔

 

 

*******************

 

ش ح ۔   ع م  ۔   م ش

U.N. 2627


(Release ID: 1806072) Visitor Counter : 143


Read this release in: English