جل شکتی وزارت
پینے کے صاف پانی کی قلت
प्रविष्टि तिथि:
14 MAR 2022 3:00PM by PIB Delhi
اگست 2019 سے حکومت ہند ریاستوں کے اشتراک سے جل جیون مشن (JJM) ہر گھر جل پر عملدرآمد کررہی ہے تاکہ 2024 تک ہندوستان کے ہر دیہی کنبے کو پینے کا پانی دستیاب کرایا جاسکے، جو نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعہ دیئے جائیں گے۔ اس میں روزانہ فی کس 55 لیٹر پانی دستیاب کرانے کی گنجائش ہے۔
جل جیون مشن کے آغاز کے اعلان کے وقت 18.93 کروڑ دیہی کنبوں میں سے 3.23 کروڑ (سترہ فی صد) کو نل کے پانی کے کنکشن دسیتاب تھے۔ اب تک 5.93 کروڑ ( تیس فیصد) دیہی کنبوں کو گزشتہ 30 مہینوں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرائے گئے ہیں۔ آج کی تاریخ میں ملک کے 19.31 کروڑ دیہی کنبوں میں سے 9.16 کروڑ (47.42 فی صد ) کنبوں کو اپنے گھروں میں نل کا پانی حاصل ہے۔
آبی وسائل جن میں دیگر کے علاوہ زیر زمین پانی ، قدیم اور روایتی زمین کے اوپر کے پانی کے زخیرے اور چھوٹے ٹینکوں میں اکھٹا بارش کا پانی پینے کے پانی کی سپلائی اسکیم میں وسیلے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دیہی سطح پر پانی کے قدیم اور روایتی ذرائع اور وسائل کو بڑھانے کے لئے پندرہویں مالیاتی کمیشن نے دیہی بلدیاتی اداروں، مربوط واٹر شیڈ بندوبست پروگرام، ریاستی اسکیموں وغیرہ کو گرانٹس سے جوڑا۔اس کے علاوہ ایسے علاقوں میں جہاں پانی کی قلت سے یا جو ریگستانی علاقے ہیں وہاں پینے کے پانی کی سہولت کے لئے پانی کے ذرائع کو ترقی دینے ، اس میں بہتری لانے اور استحکام لانے کے اقدامات شامل ہیں۔ گاؤوں میں پانی کی سپلائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اس کے علاوہ ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے زیر زمین پانی کو محفوظ کرنے اور اس کے بندوبست کے علاوہ ملک میں رین واٹر ہارویسٹنگ کے مؤثر عملدرآمد کے لئے جواقدامات کئے گئے ہیں وہ پبلک ڈومین میں موجود ہیں۔
http://jalshakti-dowr.gov.in/sites/default/files/Steps_to_control_water_depletion_Feb2021.pdf
یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
****
U.No:2589
ش ح۔رف۔ س ا
(रिलीज़ आईडी: 1805927)
आगंतुक पटल : 165
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English