مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کچرا نظم سیکٹر میں وکاس اسٹارٹ اَپ اور کاروباریوں کےلئے موافق ماحول کو بڑھاوا دینے کےلئے سوچھتا اسٹارٹ اَپ چیلنج لانچ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2022 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:14؍مارچ2022:

 

سرکار نے کچرا نظم سیکٹر میں وکاس اسٹارٹ اَپ اور کاروباریوں کےلئے ایک موافق ماحول کو بڑھاوا دینے کے لئے صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے والے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی)کے تعاون سے 27جنوری2022ء کو ’سوچھتا اسٹارٹ اَپ چیلنج‘ شروع کیا ہے۔چار موضوعاتی  سیکٹر کے ڈومین میں کام کررہے اسٹارٹ اَپ سے موصولہ درخواستوں کی پہچان کی گئی ہے۔ (i)سماجی شمولیت، (ii)سفر ڈمپ(iii)پلاسٹک کچرا نظم اور (iv)شفافیت، مجوزہ حل کے معیار کا تجزیہ کیا جائے گا۔

یہ منصوبہ منتخب کئے جانے والے اسٹارٹ اَپ سے دس اعلیٰ ترین حل کا انتخاب کرتی ہے اور اُن میں سے ہر ایک کو فی منتخب شدہ پروجیکٹ کےلئے 25لاکھ کی مالی امداد اور ایک سال کے لئے وقف انکیوبیشن کی مدد ملتی ہے۔

’’سوچھتا اسٹارٹ اَپ چیلنج‘‘کے علاوہ سرکار نے 6دسمبر 2021ء کو ’’سوچھ ٹیکنالوجی چیلنج‘‘بھی لانچ کیا ہے۔

’’سوچھ ٹیکنالوجی چیلنج‘‘ضابطوں کے مطابق تمام شہری مقامی اداروں (یو ایل بی)نے چیلنج پر کام کیااور ریاستوں کو دو بہترین حل پیش کئے۔اس کے بعد ریاستوں نے زیادہ سے زیادہ تین اعلیٰ درخواستوں کی شناخت کرنے کےلئے درخواستوں کا تجزیہ کیا۔ملک بھر میں یو ایل بی کو ایوارڈ کی رقم اور ریاست ؍شہری سطح کے اعزاز کے علاوہ فاتح حل اسٹارٹ اَپ کو عمل آوری مدد بھی مہیا کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0ضابطے کے تحت تحقیق اور ڈیزائن (آر اینڈ ڈی)میں سرمایہ کاری کے توسط سے اسٹارٹ اَپ کے ذریعے صفائی اور ٹھوس کچرا نظم میں مقامی طور سےاختراعات ، لاگت کو متاثر کرنے والی ٹیکنالوجی اور کاروباری ماڈل اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنےوالے التزامات شامل کئے گئے ہیں۔سرکار کے وژن ’’آتم نر بھر بھارت ‘‘اور ’’میک اِن انڈیا‘‘کو آگے بڑھانے کے لئے گورنمنٹ –ای-مارکیٹ (جی ای ایم)پورٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں رہائش اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2600)


(ریلیز آئی ڈی: 1805919) وزیٹر کاؤنٹر : 152
یہ ریلیز پڑھیں: English , Telugu