جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

متحرک گھریلو نل کنکشن پر عمل کے لئے سالانہ ایکشن پلان

Posted On: 14 MAR 2022 3:00PM by PIB Delhi

جل جیون مشن کے نفاذ کے لئے عملی رہنما خطوط کے مطابق ہر سال ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سال 2024 تک ہر گھر کو نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لئے ایک سالانہ ایکشن پلان تیار کریں گے اور اسے اس محکمہ کے تیار کردہ فارمیٹس میں آن لائن جمع کروائیں گے۔

اس محکمہ نے اس مناسبت سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول ریاست آندھرا پردیش سے مالی سال 2022-23 کے تفصیلی سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے اور اسے جے جے ایم۔آئی ایم آئی ایس  پر اپ لوڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تیار کردہ سالانہ ایکشن پلان (2022-23) کو مارچ کے مہینے میں متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جاتی ہے۔

یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

****

 

U.No:2588

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1805894) Visitor Counter : 163
Read this release in: English , Bengali