کوئلے کی وزارت

کوئلے کی وزارت کی ،آزادی کا امرت مہوتسو  کی  مثالی ہفتہ تقریبات اختتام  پذیر

Posted On: 11 MAR 2022 7:08PM by PIB Delhi

آزادی کے 75سا ل منانے   اوریادکرنے کے لئے ا ور   جب کہ بھارت امرت  کال میں داخل ہورہا ہے  تو ایسے میں کوئلے کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو  (آئیکونک ) مثالی  ہفتہ تقریبات کے حصے کے طورپرسات سے گیارہ مارچ  2022  تک ملک بھر میں خصوصی تقریبات  اور پروگراموں کا اہتمام کیا۔

تقریبات کے حصے کے طور پر وزارت کی جانب سے  سلسلے وار  یادگاری تقریبات اور سرگرمیاں  انجام دی گئیں  ،جس میں کوئلے کے شعبے میں  بھارت کی حصولیابیوں  کو نمایاں کیا گیا اور مستقبل کے لئے ایک روڈ میپ بھی ضع  کیا گیا۔

 

پہلادن  :7 مارچ 2022

کوئلہ  ، کانکنی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب  پاٹل دانوے نے  کوئلے کی وزارت کی آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کا افتتاح کیا جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔  یہ   آزادی  کا امرت مہوتسو کی مثالی تقریبات ہیں ۔ کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی  امور کے مرکزی وزیر  جناب پرہلادجوشی نے ورچوئلی طور پر تقریب میں شرکت کی ۔  انہوں نے   کوئلہ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ   توانائی کے سیکٹر اور آتم نربھر بھارت میں مزید تعاون دیں  ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OPXP.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024UOL.jpg

کوئلے اور سی  پی  ایس یو  کی وزارت کے  سکریٹری اور  دیگر سینئر افسروں کی موجودگی میں  بھارت سرکار کے سابق سکریٹری   شری  راکیش  کاسکر  کی طرف سے ورچوئل موڈ کے ذریعہ ہندوستان میں کوئلے  پر مبنی  بجلی کی پیداوار کے  مستقبل  پر ایک مذاکرہ  پیش  کیا گیا۔

 وزارت کی طرف سے خون کے عطیہ کے ایک کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا اور ملازمین کی  ایک بڑی  تعداد نے  خون کا عطیہ دیا۔

آزادی کی جدوجہد کے موضوع  پر  وزارت میں  ایک کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیاجس میں وزارت کے افسروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 

دوسرا دن :8  مارچ  2022

کوئلہ کانکنی میں  ماحولیات اور سماجی  پائیداری سے متعلق  ایک مذاکرہ   ڈاکٹر اشوک جین  کی طرف سے  پیش کیا گیا، جو  سڑک ٹرانسپورٹ  اور شاہراہوں  کی وزارت میں این ایچ اے آئی   میں  جی ایچ  ڈی کے مشیر ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HX5G.jpg

وزارت میں   Ideas@75 کے موضوع پر ایک سلوگن رائٹنگ مقابلے کا بھی اہتمام  کیا گیا جس میں  وزارت   کے افسروں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041TI3.jpg

تیسرا دن : 9 مارچ  2022

کوئلے کی وزارت کے افسروں کے لئے ہندوستانی  آزادی کی جدوجہد  پر ایک مختصر فلم کا اہتمام کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y9K6.jpg

وزارت  کے افسروں  اور ملازمین کے اسکولی بچوں کے لئے مصوری کے مقابلے  کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس کا موضوع تھا: آزادی کی جدوجہد  یا ہندوستان کا مستقبل  @75سال ۔ یہ مصوری کا مقابلہ وزارت میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں  بچوں کی جانب سے کافی  دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006RFQM.jpg

ماحولیات  ، جنگلا ت اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت کے مشیر  ڈاکٹر جے آر بھٹ کی  طرف سے نیٹ زیرو امیشن   سے متعلق  مذاکرہ  پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007OJSZ.jpg

چوتھا دن :10 مارچ  2022

جے این یو کے پروفیسر اتل کمار کی جانب سے ہندوستان میں  دیہی بجلی کاری کے عمل کے ارتقا: ایک تاریخی  پہلو  سے متعلق ایک  پریذینٹیشن دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008HQYF.jpg

وزارت میں  حصولیابیوں   @75  کے موضوع  پر نظم سرائی  مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں وزارت کے افسرو ں کی بڑ ی تعدا  د نے شرکت کی ۔

وزار ت کی جانب سے خون کے عطیہ کے ایک دوسرے کیمپ کا اہتمام  کیا گیا۔ ملازمین کی ایک بڑی تعداد نےخون کا عطیہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009PTE6.jpg

 پانچوا دن :11 مارچ  2022

ڈاکٹر ویبھو  چترویدی   ،سی ای ای ڈبلیو کے فیلو   کی جانب سے  نیٹ زیرو فیوچر کے تحت  بھارت کی توانائی   کے تغیر پر ایک مذاکرہ  پیش کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010BQ0A.jpg

وزارت میں  ایکشن  @75 –ٹاپک  کوئلہ اور آب وہوا میں تبدیلی  بھارتی  پہلو کے موضوع  پر  ایک ڈی کلیمیشن مقابلہ /  بحث  کا اہتمام کیا گیا۔

 کوئلے کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری  ڈاکٹر انل کمار جین نے اختتامی  اجلاس سے خطاب کیا اور ہفتہ کے دوران منعقد  مختلف مقابلوں کے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے اور ان تاریخی  سنگ میل کو منانے کی ضرورت  پر زور دیا تاکہ ہماری آزادی کے لئے جدوجہد کو  نوجوان نسل کی جانب سے ستائش کی جاسکے اور  انہیں  ملک کی تعمیر کے لئے سخت  کام کرنے کے لئے متحرک کیا جاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01181YD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012Y89U.jpg

بھار ت سرکار ترقی پسند ہندوستان اور اس کی  تاریخ کے 75 سال  پورا ہونے کے موقع پر ہندوستان کی آزادی کے  75 سال  ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو  ’’  منارہی ہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا سرکاری سفر  12 مارچ  2021  کو شروع  ہوا تھا، جس  نے ہماری  آزادی  کی  75ویں سالگرہ کے لئے  75 ہفتوں  کے شمار کی مدت کو کم کرنا شروع  کیا ۔وہ  15  اگست  2023  کو پایہ تکمیل  تک  پہنچ جائیں گی۔   

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2571



(Release ID: 1805719) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi