وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت نے ،آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک سال مکمل ہونے کی تقریب منانے کے لئے ایک بڑے ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا


ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمے کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت میناکشی  لیکھی نے تقریب میں شرکت کی

آزادی کا امرت مہوتسو ،ہماری تاریخ ، ہماری روایت منارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اُن آزادی کے نامعلوم  اور گمنام ہیرو  ز  کے لئے روشنی لارہاہے، جن کو لوگوں نے فراموش کردیاہے :  جی کشن ریڈی

بھارت نے ضرورت کی گھڑی میں دیگر ملکوں کو ہمیشہ  غیر مشروط حمایت دی ہے: میناکشی لیکھی

Posted On: 12 MAR 2022 10:47PM by PIB Delhi

ثقافت کی وزارت  نے آج شام  نئی دلی کے کناٹ پلیس  میں  واقع سینٹرل پارک میں  آزادی کا امرت مہوتسو کا ایک سال پورا ہونے کو منانے کےلئے ایک بڑی ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں  ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  ،ثقافت کی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی ،ثقافت کے سکریٹری  جناب گووند موہن  ،  ماریشس کی  ہائی کمشنر  عالیجناب محترمہ ایس  بی ہنومانجی اور کئی دیگر ملکوں کے سفارتکاروں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

آزادی کا امرت مہوتسونے  ، جو بھارت سرکار کی طرف سے ایک پہل ہے ، آج سالگرہ کا اپنا ایک سال مکمل کرلیا ہے۔آزادی کا امرت مہوتسو کا آغازسابر متی آشرم سے 12  مارچ  2021  کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے کیا گیا تھا تب سے  حکومت کی کوششوں سے نہ صرف اسے تقویت  دی گئی ہے بلکہ یہ ٹارگیٹ گروپوں  اور جغرافیہ کی ایک  گوناگوں  سمت تک بھی  پہنچ گیاہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ یادگاری کوششیں اورسالگرہ تقریبات  دائرے  اور شرکت کے اعتبار سے اس نوعیت کا ایک سب سے بڑا پروگرام بن گیا ہے۔16  ہزار سے زیادہ تقریبات اور پروگرام 28ریاستوں  ، 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور عالمی سطح  پر  150سے زیادہ ملکوں تک پھیلے ہوئے ہیں ۔آزادی کا امرت مہوتسو  ، India@2047 کی راہ پر بھارت کو  امرت کال تک  پہنچانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔اس مہم میں ثقافت اور وراثت کے   رول پرتوجہ دی گئی ہے تاکہ ملک  ماضی کو  یاد کرسکے اور اپنے موجودہ  دور کو  مناسکے اور ایک بہتر مستقبل کے لئے آرزو قائم کرسکے  ۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PET8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GHU6.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T0EY.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GSW3.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GQWQ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006QCB2.jpg

آزادی کا امرت مہوتسو جیسی  پہل کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثقافت  اور سیاحت  کے علاوہ شمال مشرقی  خطے کی ترقی کے محکمے کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہمیں  بھارت کی  آزادی کے 75سال منانے پر فخر ہے اور  ہم اس بات کے لئے بھی فخر محسوس  کرتے ہیں کہ ہم امرت مہوتسو منارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے ہندوستان میں  مختلف پروگراموںکا اہتمام کررہے ہیں اور ان سبھی نظریات  کامقصد مادر وطن کی خدمت کرنا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم  بھارت کو ایک عالمی  ورلڈ لیڈر کے  طور پر آگے بڑھارہے ہیں  ۔ انہوں نی مزیدکہا کہ ہم نے  آزادی کے بعد سے ایک لمبا سفر طے کیا  ہے ۔ 75 سال ہمیں  اُن عظیم لیڈروں کی آرزوؤں  کو  پورا کرنےکی یاددلاتے ہیں ، جنہوں نے  قربانیاں دی ہیں اور   بھارت  کے مستقبل   کو محفوظ بنانے کے لئےسخت محنت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو  ، ہماری تاریخ اور ہماری روایت منارہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ،آزادی کے ان نامعلوم ہیرو ز کے لئے  روشی لارہا ہے ، جنہیں کافی عرصےسے بھلادیا گیا ہے۔

 جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ مستقبل اب نوجوانوں  سے جُڑا ہوا ہے ۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی مکمل صلاحیت کو بروئے کارلانے کے سوامی وویکانند کے نظریہ کو اپنائیں  ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  ہندوستان  ایک ایسا ملک ہے ، جہاں  نوجوانوں  کی سب سے بڑی آبادی  ہے اور یووا شکتی کی ایک علامت ہے اور یہ یوواشکتی ہی ہے جو  ہندوستان کو وشو  گورو بنانے  ،ایک عالمی قوت بنانے کی راہ ہموار کرے گی کیونکہ ہم  پورے اعتماد کے ساتھ  انڈیا  India@100. کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔

اس موقع پر ثقافت اور بیرونی امور کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو  پوری دنیا میں  منایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امرت مہوتسو  ، بھارت کی ثقافت ، اس کی جمہوری روایات اور حصولیابیوں کا ایک جشن ہے  اور  اگلے  25 سال میں امرت کا ل کا ایک علمبردار ہے ، جو آنے والے دنوں میں  بھارت کو ایک عالمی لیڈر بنائے گا۔ وزیر موصوف نے واضح کیا کہ  بھارت نے  صرف  بڑے  پیمانے پر دنیا کے لئے اچھے کام کئے ہیں اور ہمیشہ  ضرور ت کی گھڑی میں  دیگر  ملکوں کو  غیر مشروط حمایت دی  ہے ۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس  طرح  بھارت عالمی وبا کے دوران دیگر ملکوں کے ساتھ پوری  طرح کھڑا رہا  اور اس کا مقابلہ کیا۔ محترمہ لیکھی نے مزید کہا کہ دنیا  ،خواتین سے متعلق  بھارت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہے ، جبکہ بھارت ایک ایسا  ملک ہے ، جہاں خواتین سیاست  اور دیگر شعبوں میں نمایاں رول اداکرتی ہیں۔ چاہے یہ ویداز  کے لئے تعاون ہو یا   ایک حکمراں ہو  یا  ایک ٹیچر  یا سنت  ہو ۔

امر چترا کتھا کا  ایک خصوصی ایڈیشن  ،جس میں اقتدار میں آنے والی خواتین کو وقف کیا گیا ہے،  کا اجرا کیا گیا۔ اس کے بعد  ایک کتاب  ، ثقافت اور تہذیب  پر مہاتما  کا بھی اجرا کیا گیا،جسے  آئی جی این سی اے کے چیئر پرسن  ڈاکٹر  سچیدا نند جوشی  نے  تحریر کیا ہے۔

آزادی کا امرت مہوتسو  کے سفر کا ایک سال  کثیر میڈیا  پریذینٹیشن کے ذریعہ  بتایا گیا ہے  ۔تقریبات کے حصے کے طور پر شہیدوں کو  ڈجیٹل خراج عقیدت   پیش کرنے کےلئے ڈجیٹل جیوتی کا بھی آغاز کیا گیا۔

شام کو  مشہورشاعر اور پرفارمر  کمار وشواس کے ساتھ ساتھ فنکاروں  سنیل گروور  دھونی بھانوشالی اور  ارمان  ملک  کی طرف سے کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

آزادی کا  امرت مہوتسوں کے  پانچ ستون  وہ عناصر ہیں  ، جو  اس سفر کو  تشکیل دیتے ہیں اور  ملک  اس کی حصولیابیوں  ، نظریات   اور مستقبل کی نسل کے لئے منصوبوں  کی  پیش رفت پر توجہ دے  رہے ہیں۔

1-       آزادی کی جدوجہد : تاریخ کا سنگ میل،  بھارت کی  آزادی کی جدوجہد  کے گمنام ہیروز ، اضلا ع کی   چھپی ہوئی داستانیں۔

2-       Ideas@75: ایسے نظریات کو منایا جانا جو  بھارت کو نئی شکل دے رہے ہیں۔

3-       Achivements@75: مختلف شعبوںمیں سنگ میل اور ترقی کا منایا جانا۔

4-       Resolve@75: مخصوص مقاصد اور اہداف کے تئیں  عزم  کو  پورا کرنا ۔

5-       Actions@75: ایسے اقداما  ت کو اجاگر کرنا جو پالیسیوں  کو لاگو کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت  تقریبات   کا اہتمام  پوری حکومت کے ساتھ کیا گیا ہے ۔اس میں مختلف  حکومت کے اداروں  کا  اشتراک شامل ہے اور  زیادہ سے زیادہ  ممکنہ  جن بھاگیداری  ( عوام کی شرکت ) کو یقینی بنانا۔اہم تقریبات میں  راشٹر گان مہم ، نیتا جی  @125, کاشو اتسو ،   اڑن کائٹ فیسٹول  ، جن جاتی گورودوس ، نیشنل یوتھ ڈے ، امنگ  رنگولی  ، تہوار منانا ،  نادی  اتسو  ،  ہندوستان میں میوزیم کی  پھرسے ساکھ  قائم کرنا۔سووچھ گڑھ  ،  وگیان سروتیہ ، 75 سوریہ نمسکار ، دھارا  ،تھنجاور ( مندر آرکی ٹیکچر اور   پی ایم کے لئے پوسٹ  کارڈ شامل ہیں۔ ان میں سے بہت سوں  کا مختلف اداروں کی مشترکہ کوششوں کے ّساتھ اہتمام  کیا گیا ہے۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2560



(Release ID: 1805660) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi