اسٹیل کی وزارت
ہندوستان اسٹیل کے شعبے میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
اسٹیل کے وزیر کی قیادت میں ہندوستانی وفد نے اسٹیل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف اجلاس اور میٹنگوں کا انعقاد کیا
Posted On:
12 MAR 2022 8:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 12 مارچ دبئی کے ایکسپو 2020میں انڈیا پویلین فی الحال ہندوستانی اسٹیل سیکٹر کی نمائش، متحدہ عرب امارات (یو اےای)کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ہندوستان کے اسٹیل سیکٹر کے لیے مواقع کا ایک پورٹ فولیو بنانے کے لیے 'اسٹیل ہفتہ' کی میزبانی کر رہا ہے۔ا سٹیل ہفتہ کا افتتاح اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کیا۔
اسٹیل ہفتہ کے تحت ، متحدہ عرب امارات میں اسٹیل کی پیداوار اور لاجسٹکس کی صنعتوں کے سرکردہ کاروباریوں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقاتیں کی گئیں۔ان میٹنگوں کے دوران حکومت کی اہم اسکیم خاص طور پر اسٹیل کی پیداوار سے متعلق ترغیبات (پی ایل
آئی) کی خصوصیات اور اس کے مرکزی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ہندوستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور اسٹیل کے شعبہ میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنا تھا۔ اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات کی معروف کمپنیوں کے ساتھ بھی میٹنگیں کی گئیں۔
ہندوستان کی اسٹیل پیدا کرنے والی کلیدی کمپنیوں اور متحدہ عرب امارات کی ا سٹیل صارف کمپنیوں کے درمیان ‘متحدہ عرب امارات میں اسٹیل کا استعمال اور ہندوستانی اسٹیل سیکٹر کے لیے تعاون کے مواقع ’پر ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا۔
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کمپنیوں سے وسیع اقتصادی تعاون کے معاہدے (سی ای پی اے)سے فائدہ اٹھانے اور متحدہ عرب امارات کومرکز بناتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے) خطے میں قدم جمانےکے طریقے تلاش کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی اور اس کاذکر کیا کہ بنیادی ڈھانچے کے زیادہ تر پروجیکٹوں کی بنیاد کےطور پر اسٹیل وزیر اعظم کے گتی شکتی ماسٹر پلان اور دیگر اہم پروجیکٹوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہوگا۔ ہندوستانی اسٹیل اتھاریٹی لمیٹیڈ(سیل)، جے ایس ڈبلیو اسٹیل، اے ایم / این ایس، ٹاٹا اسٹیل اور جے ایس پی ایل سمیت ہندوستانی اسٹیل کمپنیوں نے اسٹیل مینوفیکچرنگ، پروڈکٹ پورٹ فولیو، پیداواری صلاحیتوں، سیکٹر کی کوریج، اور مہارت کے اہم شعبوں پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ہندوستانی وفد نے میسرز کوناریس اسٹیل کی اسٹیل پروسیسنگ مرکز کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے اہم اسٹیل صارفین اور لاجسٹک کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔
انڈیا پویلین میں اسٹیل ویک 17 مارچ 2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔
دبئی کے ایکسپو 2020میں انڈیا پویلین کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں:
ویب سائٹ ۔ https://www.indiaexpo2020.com/
فیس بک – https://www.facebook.com/indiaatexpo2020/
انسٹا گرام – https://www.instagram.com/indiaatexpo2020/
ٹویٹر – https://twitter.com/IndiaExpo2020?s=09
لنکڈ اِن – https://www.linkedin.com/company/india-expo-2020/?viewAsMember=true
یو ٹیوب – https://www.youtube.com/channel/UC6uOcYsc4g_JWMfS_Dz4Fhg/featured
کو – https://www.kooapp.com/profile/IndiaExpo2020
دبئی کے ایکسپو 2020 کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ملاحظہ کریں :
https://www.expo2020dubai.com/en
مزید معلومات یا کسی بھی میڈیا کے سوال کے بارے میں رابطہ کریں :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-2550
(Release ID: 1805620)
Visitor Counter : 159