ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے حکام سے جموں –کشمیر میں سڑک قومی شاہراہ پروجیکٹوں میں تیزی لانے کو کہا
Posted On:
13 MAR 2022 7:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13؍مارچ2022:
کھیلانی –گوہاسڑک قومی شاہراہ-244 کا کام ڈبل شفٹ میں کیا جائےگا، تاکہ وباء کی وجہ سے ہوئی تاخیر کی تلافی کی جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مکمل پروجیکٹ جزوی طورسے اِس سال کے اندر اور جزوی طور سے اگلے سال تک پورا ہوجائے۔
مرکزی وزیر اور ممبرپارلیمنٹ اُدھم پور-کٹھوعہ –ڈوڈا لوک سبھا حلقہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج یہاں جموں و کشمیر میں متعدد این ایچ آئی ڈی سی ایل (قومی شاہراہ اور بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی کارپوریشن لمٹیڈ)پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی) چنچل کمار سے بریفنگ اور اَپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد یہ خلاصہ کیا۔
چنچل کمار نے کہا کہ وزیر محترم نے جموں و کشمیر دونوں خطوں میں چل رہے این ایچ آئی ڈی سی ایل پروجیکٹوں میں سے ہر ایک کے بارے میں بہت باریکی سے تفصیل طلب کی اور ہر پہلو پر غورو وخوض کرنے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کا وقت صرف کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر محترم چاہتے ہیں کہ پروجیکٹوں میں تیزی لانے کی کوشش کی جانی چاہئے، تاکہ کووڈ کی وجہ سے ہوائی تاخیر کی تلافی کی جاسکے۔
جہاں تک کھیلانی-گوہا پروجیکٹ کا تعلق ہے، ڈاکٹر جتندر سنگھ کا پختہ خیال ہے کہ پروجیکٹ کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے دو پالی میں کام کیا جانا چاہئے۔ چنانچہ چنچل کمار نے وزیر موصوف کو یقین دہانی کرائی کہ وہ فوری ضروری احکامات جاری کریں گے اور تعمیراتی ایجنسیوں اور متعلقہ ٹھیکے داروں سے اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
گوہا –کھیلانی-کھنہ بل قومی شاہراہ این ایچ -244 چینانی-سُدھ مہادیو –کھیلانی –چٹرو-کھنہ بل کو جوڑنے والی شاہراہ آمدو رفت کا امتبادل راستہ فراہم کرے گی، جس سے نہ صرف سفر اور خرچ میں آسانی پیدا ہوگی، بلکہ تحفظ کے نقطہ نظر سے بھی یہ اہم ہوگا۔ وباء کے بعد طے شدہ وقت کی حد کے مطابق گوہا –کھیلانی شاہراہ کا پہلا مرحلہ اس سال دسمبر تک پورا ہونے کی امید ہے، جبکہ کشتوار ضلع میں چٹرو تک کے آگے کے حصے کے فروری 2023ء تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران این ایچ -244کے چینانی –سُدھ مہادیو روڈ ڈویژن کو دو لین کا بنانے کا کام ایک بڑے پل کو چھوڑ کر اِس سال مارچ تک پورا ہونے کی امید ہے۔کھیلانی –کھنہ بل سیکشن پر دو سمتی سُرنگ کی بھی تعمیر کی گئی ہے اور اِس سال اکتوبر تک 76.49کروڑ کی لاگت سے اس کے مکمل ہوجانے کی امید ہے۔ جموں ضلع کے پروجیکٹوں کے بارے میں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیر موصوف کو نیشنل ہائی وے 144-اے کے جموں –اخنور سیکشن کے چار لین ہونے کے بارے میں پیش رفت سے مطلع کیا۔
وادی کشمیر میں اہم این ایچ آئی ڈی سی ایل پروجیکٹ ، جن کے بارے میں وزیر محترم کو معلومات فراہم کی گئی، ان میں زوجی -لا دو سمتی سُرنگ ، زیڈ-موڑ سُرنگ ، این ایچ -701 اے کے بارہمولہ-گلمرگ سیکشن کی جدیدکاری ، این ایچ -244 اور این ایچ -44کو جوڑنے والے نئے دو لین اننت ناگ بائی پاس کی تعمیر شامل ہے۔
************
(13.03.2022)
(U: 2551)
(Release ID: 1805579)
Visitor Counter : 171