وزارت دفاع
فوجی سربراہ نے راشٹریہ انڈین ملٹری کالج کے صد سالہ یوم تاسیس پر اس کی ستائش کی
Posted On:
13 MAR 2022 2:00PM by PIB Delhi
راشٹریہ انڈین ملٹری کالج (RIMC) دہرہ دون تیرہ مارچ 2022 کو اپنا صد سالہ یوم تاسیس منارہا ہے۔
ادارے کے نام ایک پیغام میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے نے RIMC کی بے بہادین کی تعریف کی اور اس کی خدمات کا اعتراف کیا اور یہاں سے فارغ افراد نے گزشتہ سو سال کے دوران فوج میں جو نمایاں خدمات انجام دی ہیں ان کو سراہا۔
انھوں نے کالج کے عملے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی جنھوں نے کووڈ عالمی وباء کے دوران بھی کالج کو پوری طرح کھلا رکھا اور معمول کا کام کاج جاری رکھا۔
سی او اے ایس نے کیڈٹوں سے کہا کہ وہ مستقبل میں قائدانہ رول اور آزمائشوں کے لئے تیار رہیں، جو تیزی سے تبدیل ہوتی ٹیکنالوجی کے سبب سامنے آئیں گی۔
اس باوقار ادارے میں کیڈٹ کے طور پر لڑکیوں کو شامل کئے جانے کے لئے کالج نے تبدیلیاں اور تیاریاں کیں ان پر اعتماد اور خوشی کا اظہا کرتے ہوئے سی او اے ایس نے کہا’’ لڑکیوں کی شمولیت اس کے صد سالہ یوم تاسیس کا اہم لمحہ بنے گی‘‘۔
****
U.No:2542
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1805536)
Visitor Counter : 156