سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وہیکل اسکریپنگ کی سہولت کے اندراج اور افعال کے لیے مسودہ نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 12 MAR 2022 6:49PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 10 مارچ 2022 کو مسودہ نوٹیفکیشن جی ایس آر(192 ای) جاری کیا ہے جو موٹر گاڑیوں(وہیکل اسکریپنگ سہولت ترمیم کی اندراج اور افعال) کےضابطے 2022 سے متعلق ہے۔ یہ موٹرگاڑیوں موٹر گاڑیوں(وہیکل اسکریپنگ سہولت ترمیم کی اندراج اور افعال) کےضابطے، مورخہ 23 ستمبر 2021 میں ترامیم ہیں جو رجسٹرڈ وہیکل اسکریپنگ سہولت (آروی ایس ایف)کے قیام کا طریقہ کار بتاتے ہیں۔ یہ ترامیم ماحولیاتی نظام کے تمام شراکتداروں، جیسے گاڑیوں کے مالکان، آر وی ایس ایف آپریٹرز، ڈیلرز، علاقائی ٹرانسپورٹ اتھارٹیز وغیرہ کے لیے گاڑیوں کے اسکریپنگ کے عمل کو آسان اور ڈیجیٹل بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔ یہ ترامیم قواعد پر موصول ہونے والے تاثرات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ . کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لیے عمل کو وقت کا پابند بنایا گیا ہے۔

ترامیم کی چند اہم جھلکیاں یہ ہیں:

  1. گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیوں کے اسکریپنگ کے لیے ڈیجیٹل طور پر درخواست دینے کا انتظام۔ گاڑیوں کے اسکریپنگ کے لیے تمام درخواستیں ڈیجیٹل طور پر جمع کرائی جائیں گی۔ آر وی ایس ایفس گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کے لیے ڈیجیٹل طور پر درخواست دینے میں مدد کرنے کے لیے سہولتی مراکز کے طور پر کام کریں گے۔
  2. گاڑی کے مالک کی طرف سے درخواست جمع کروانے سے پہلے ’’واہن‘‘ ڈیٹا بیس سے ضروری جانچ پڑتال کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔ ان پڑتال میں گاڑی کو کرایہ پر لینا، لیز یا فرضی معاہدے کا سرنڈر کرنا، نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے ریکارڈ میں گاڑی کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈکا نہیں ہونا، گاڑی پر کوئی واجبات باقی نہیں ہونا اور علاقائی ٹرانسپورٹ حکام کی طرف سے گاڑی کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہونا شامل ہے۔ ان میں سے کسی بھی پڑتال میں ناکام ہونے والی گاڑیوں کے لیے درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔
  3. گاڑی جمع کرانے کے وقت گاڑی کے مالک اور آر وی ایس ایف آپریٹرز کی طرف سے حلف نامہ کا تعارف تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسکریپنگ کے لیے جمع کرانے سے پہلے اور بعد میں گاڑی کی ذمہ داری میں شفافیت ہو۔
  4. سرٹیفکیٹ کی تجارت میں شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے مذکورہ جمع کرائی گئی گاڑی سے متعلق سرٹیفکیٹ آف ڈپازٹ میں مزید تفصیلات شامل کرنا۔ مذکورہ سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے مالکان کو ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگا اور یہ 2 سال کی مدت کے لیے کارآمد ہوگا۔
  5. ڈپازٹ کی منتقلی کے سرٹیفکیٹ کا تعارف اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ الیکٹرانک ٹریڈنگ کے ذریعے ڈپازٹ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے صارفین کے پاس لین دین کا ڈیجیٹل ثبوت موجود ہے۔

تفصیلات کے لیے یہاں گزٹ کا لنک دیکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔اع۔ر ا۔

U-2529



(Release ID: 1805466) Visitor Counter : 155