امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین کے امور کا محکمہ آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے چودہ سے بیس مارچ تک صارفین کو بااختیار بنانے کے ہفتے کا اہتمام کرے گا


صارفین میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پچہتر گاؤوں میں دیہی رسائی پروگرام

پندرہ مارچ 2022 کو ’’ورلڈ کنزیومرز رائٹس ڈے‘‘ منایا جائے گا

صارفین کے حقوق کے عالمی دن 2022 کا موضوع ہوگا ’’دیانتدارانہ ڈیجیٹل مالیات‘‘

Posted On: 12 MAR 2022 1:57PM by PIB Delhi

 

صارفین کے امور کا محکمہ آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر یہاں کے عوام کی تابناک تاریخ یہاں کی ثقافت اور حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے چودہ مارچ سے بیس مارچ 2022 تک صارفین کے تفویض اختیارا ت کا ہفتہ منارہا ہے۔ یہ تقریبات صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے ساتھ ساتھ منائی جارہی ہیں، جو پندرہ مارچ کو ہے۔ صارفین کے امور کا محکمہ ملک کے مختلف مقامات پر متعدد پروگرام اور سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔

تقریبات کے پہلے دن محکمے کے تحت فیلڈ یونٹیں۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (BIS)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی، (IILM)  رانچی، نیشنل کوآپریٹیو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا لمٹڈ(NCCF)، نیشنل ٹسٹ ہاؤس (NTH) اور ریجنل ریفرنس اسٹینڈرز لیباریٹری (RRSL) 75 گاؤوں میں دیہی رسائی پروگرام کا اہتمام کریں گی۔ آؤٹ ریچ پروگرام میں مقامی لوگوں کو نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن، صارفین کے تحفظ کے ایکٹ 2019 کی اہم خصوصیات ، بی آئی ایس معیارات وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی جائے گی اور ہال مارک والے زیورات خریدنے اور وزن وغیرہ کے بارے میں تفصیلات بتائی جائیں گی۔

پندرہ مارچ 2022 کو محکمہ صارفین کے حقوق کا عالمی ہفتہ منائے گا۔ خاص پروگرام نئی دہلی میں ہوگا اور اس سال کے لئے اس کا موضوع ہے ’’دیانتدارانہ ڈیجیٹل مالیات‘‘۔ اس تقریب کا افتتاح صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کریں گے۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم ، اور ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، جسٹس آر کے اگرال، کنزیومرتنازعات کے ازالے کے کمیشن(NCDRC) کے صدر،انفوسس کے غیر ایگزیکیٹو چیئرمین جناب نندن نیلکانی اور دیگر اہم ہستیاں اس موقع پر موجود رہیں گی۔ صارفین کے امور پر تبادلہ خیال کے لئے خصوصی اجلاس رکھے گئے ہیں ۔ محکمہ ایک نمائش کا بھی اہتمام کررہا ہے۔

سولہ۔ سترہ مارچ 2022 کو ای کامرس پر ایک ورچوئل کانفرنس کا انعقادکیا جائے گا۔ مائی گوو کے اشتراک سے ایک کوئز کا اہتمام بھی کیا جائے گا جو تمام شرکاء کے لئے کھلا ہوا ہے اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے، بہترین کارکردگی کے لئے انعامات پیش کئے جائیں گے۔ چودہ سے بیس مارچ 2022 کے دوران بہت سی سرگرمیاں ہوں گی جو بی آئی ایس، این ٹی ایچ اور آرآرایس ایل کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت صارفین کو بااختیار بنانے کے ہفتے میں منعقد ہوں گی۔

*****

 

U.No:2520

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1805398) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Tamil