وزارت دفاع

چین –ہند کور  کمانڈر سطح کی میٹنگ کے 15ویں دور کی مشترکہ پریس ریلیز

Posted On: 12 MAR 2022 6:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12؍مارچ2022:

 

15ویں دور کی چین –ہند کور کمانڈر سطح کی میٹنگ 11مارچ 2022ء کو ہندوستان کے علاقے چوشول –مولڈو بارڈ میٹنگ پوائنٹ پر ہوئی۔ مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے تعلق سے اہم ایشوز پر تجویز کے لئے 12 جنوری 2022ء کو جو میٹنگ ہوئی تھی، دونوں فریقین نے 15ویں دور کی میٹنگ میں بات چیت کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔باقی ماندہ تمام ایشوز پر جلد از جلد تجویز منظور کرنے کی غرض سے ریاستی قائدین کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کی روشنی میں فریقین نے اس سلسلے میں تفصیل سے اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

اُنہوں نے اِس بات کی ایک بار پھر تصدیق کی کہ اِس طرح کی تجویز سے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ اَمن اور استحکام بحال کرنے میں مدد ملے گی اور دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت میں آسانی پیدا ہوگی۔

دونوں فریق مغربی سیکٹر میں زمینی سطح پر تحفظ اور استحکام کو حتمی طورپر بنائے رکھنے پر بھی رضامند ہوئے۔ وہ جلد از جلد باقی ماندہ ایشوز کے باہمی طورپر قابل قبول حل تک پہنچنے کےلئے فوجی اور سفارتی چینلوں کے توسط سے بات چیت کو جاری رکھنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2526)



(Release ID: 1805393) Visitor Counter : 169


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi