وزارت دفاع
وزارت دفاع نے صنعت پر مبنی ڈیزائن اور ترقی کےلئے 18اہم پلیٹ فارم کی شناخت کی
Posted On:
11 MAR 2022 6:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍مارچ2022:
’آتم نر بھارت ابھیان‘پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو بڑھاوا دینے کےلئے اور مرکزی بجٹ 23-2022ء میں اعلان کے عین مطابق کہ جس میں صنعت پرمبنی تحقیق و ترقی کےلئے دفاعی تحقیق و ترقی بجٹ کا 25فیصد مختص کیا گیا ہے، وزارت دفاع نے صنعت پر مبنی ڈیزائن اور ترقی کےلئے 18اہم پلیٹ فارم کی شناخت کی گئی ہے، فہرست اس طرح ہے:
میک-I
- ہائپر سونک گلائیڈ گاڑی
- ہدایت شدہ توانائی ہتھیار(300کلو واٹ اور اس سے زیادہ)[اعلیٰ طاقت والے بجلی کے کشش والے آلات اور اعلیٰ طاقت کے لیزر آلات]
- بحری جہاز کے لئے مخصوص بغیر پائلٹ کا ایریل سسٹم(این ایس یو اے ایس)
- ہلکے وزن والے ٹینک
- سیلف –ہیلنگ مائن فیلڈس
- بغیر پائلٹ کے خود مختار اے آئی پر مبنی زمینی روبوٹ
- 127ملی میٹر بحری بندوق
- 127 ملی میٹر گائیڈڈ پروجیکٹائل
- جہازوں کے لئے الیکٹرک پیدا کرنے والے آلات(انجن)
- اسٹینڈ آف ایئربورن جیمر
- لی-آئین سیل؍لی –سلفر سیل(روایتی ہائیڈرو کاربن ایک جگہ سے دوسرے جگہ لے جایا جانے والا اعلیٰ صلاحیت کا توانائی سسٹم
- مواصلاتی سسٹم(اے ایف این ای ٹی سسٹم سوئچ، راؤٹر، اِنکرپٹر اور وی او آئی پی فون)
- الیکٹرو آپٹیکل(ای او) پوڈ (بعد میں ای او ؍آئی آر میں جدید کاری کے ساتھ)، اعلیٰ سطحی ریزولیشن سینسنگ کے ساتھ
- انتہائی بلندی پر تعینات فوجیوں کےلئے ’پلگ اینڈ پلے‘رہائش ؍بنیادی ڈھانچہ
دفاعی تحویلی عمل 2020ء کے تحت ’میک‘زمرے کا مقصد ہندوستان کی زیادہ حصے داری کو شامل کرکے خود کفالت حاصل کرنا ہے۔صنعت کے ذریعے آلات ، سسٹم، اہم پلیٹ فارم یا ان کے جدید ڈیزائن اور ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کو اس زمرے کے تحت لیا جاسکتا ہے۔ میک-1ذیلی کیٹگری کے تحت پروجیکٹوں کےلئے وزارت دفاع پروٹوٹائپ ترقی کی کل لاگت کا 70 فیصد تک مالی امداد فراہم کرے گی۔
خصوصی مقاصدی گاڑی (ایس پی وی)ماڈل
ایس پی وی ماڈل کے تحت نجی صنعت کو دفاعی تحقیقاتی اور ترقیاتی تنظیم (ڈی آر ڈی او)اور دیگر اداروں کے تعاون سے فوجی پلیٹ فارم اور آلات کے ڈیزائن اور ترقی کےلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس زمرے کے تحت درج ذیل دو پلیٹ فارموں کی شناخت کی گئی ہے۔
- لمبی دوری کی پائلٹ کے بغیر ہوائی گاڑی(یو اے وی)[اعلیٰ اونچائی طویل قابل برداشت(ایچ اے ایل ای)]
- ہندوستانی کثیر رخی کردار والے ہیلی کاپٹر(آئی ایم آر ایچ)
آئی ڈیکس
آئی ڈیکس زمرےکے تحت اسٹارٹ اَپ ، ایم ایس ایم ای وغیرہ کے پروجیکٹوں میں اعلیٰ نوعیت کی اختراعت کو شامل کیا جائے گااور اس زمرے کے تحت درج ذیل پلیٹ فار م کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- لو آربٹ پیسڈو سٹیلائٹ
میک- II
میک-II کے تحت جسے یقینی خرید کے ساتھ صنعت کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، درج ذیل پلیٹ فارم کو فہرست بند کیا گیا ہے۔
- کثیر نوعیت کے پلیٹ فارموں کےلئے اینٹی-جیمنگ سسٹم
مندرجہ بالا 18اہم پلیٹ فارم میں سے درج ذیل 4پلیٹ فارم کو پہلے ہی 3مارچ 2022ء کو میک -Iزمرے کے تحت اصولی طور پر منظوری دی جاچکی ہے۔
- مواصلاتی سسٹم (اے ایف این ای ٹی)سسٹم سوئچ، روٹرز، انکرپٹرز اور وی او آئی پی فون)
- ای او پوڈ (بعد ازاں ای او؍آئی آر میں جدید کاری کے ساتھ)
- اسٹینڈ آف ایئربورن جیمر
- ہلکے وزن والے ٹینک
ان پروجیکٹوں کی سودیشی ترقی سے گھریلو دفاعی صنعت کی ڈیزائن ، صلاحیتوں کو مہمیز کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح کے ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو ایک ڈیزائن قائد کے طورپر مقام حاصل ہوگا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 2502)
(Release ID: 1805290)
Visitor Counter : 251