امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صارفین بغیر ہال مارک کے زیورات کی جانچ، ہال مارکنگ اور جانچ پڑتال کے مراکز میں کرا سکتے ہیں


سونے کے 4 زیورات تک کی جانچ 200 روپئے میں ہوگی، 5 یا اس سے زائد زیورات کی جانچ کی لاگت 45 روپئے فی زیور ہے

Posted On: 11 MAR 2022 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 11 مارچ 2022

لازمی ہال مارکنگ کے کامیاب نفاذ کے بعد ، جس کے تحت روزانہ 3 لاکھ سونے کے زیورات کی ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ ہال مارکنگ کی جا رہی ہے ، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) نے عام صارف کے لیے بی آئی ایس کے ذریعہ تسلیم شدہ ہال مارکنگ اور جانچ پڑتال کے مراکز (اے ایچ سی) میں سے کسی بھی مرکز میں غیر ہال مارک کے اپنے سونے کے زیور کے خالص ہونے کی جانچ کی سہولت فراہم کی ہے۔

اے ایچ سی عام صارفین کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر سونے کے زیور کی جانچ کا عمل انجام دے گا اور صارف کو اس جانچ کی رپورٹ فراہم کرے گا۔ صارف کے لیے جاری کی جانے والی جانچ کی رپورٹ صارفین کو ان کے زیور کے خالص ہونے کے بارے میں یقین دہانی کرائے گی ، اس کے علاوہ یہ رپورٹ زیور کو فروخت کرنے کی صارف کی خواہش کی صورت میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

سونے کے چار زیورات تک کی جانچ کی لاگت200 روپئے ہے۔ 5 یا اس سے زیادہ زیورات کی جانچ کے لیے قیمت،  فی زیور 45 روپئے ہے۔

صارف کے سونے کے زیور کی جانچ سے متعلق تفصیلی رہنما خطوط اور تسلیم شدہ جانچ پڑتال اور ہال مارکنگ کے مراکز کی فہرست کو بی آئی ایس کی ویب سائٹ، www.bis.gov.in ، کے ہوم پیج سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

صارف کے ذریعہ خریدے گئے ایچ یو آئی ڈی نمبر کے ساتھ ہال مارک سونے کے زیور کی صداقت اور اس کے خالص ہونے  کی جانچ  ، بی آئی ایس کیئر ایپ میں ’ویریفائی ایچ یو آئی ڈی‘ کا استعمال کرتے ہوئے بھی کی جا سکتی ہے۔ اسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

*****

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2507


(Release ID: 1805267) Visitor Counter : 201
Read this release in: English , हिन्दी