وزارت دفاع
سالانہ نیوی ایجوکیشن سوسائٹی کانفرنس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2022 5:54PM by PIB Delhi
بحری تعلیمی سوسائٹی (این ای ایس) کی سالانہ کانفرنس کا ورچوئل طریقے سے نو اور دس مارچ 2022 کو انعقاد ہوا۔ وائس ایڈ مرل سورج بیری، کنٹرولر، پرسونل سروسز، آئی ایچ کیو، ایم اوڈی (نیوی) اور چیئرمین این ای ایس نے نیوی چلڈرن اسکول دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ کی صدارت کی۔ کانفرنس میں حصہ لینے والوں میں سی ایم ڈی ای۔ ایم کے سنگھ، وائس چیئرمین این ای ایس اور تمام تیرہ نیوی چلڈن اسکولوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، ڈائرکٹرز، پرنسپل اور ہیڈمسٹریس شامل تھے۔
کانفرنس کے دوران دو دنوں میں تعلیمی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنی تقریر میں چیئرمین این ای ایس نے طلباء کو معیاری تعلیم دینے کے لئے خصوصا کووڈ 19 کے غیر یقینی حالات میں اچھی تعلیم فراہم کرانے کے لئے ان اسکولوں کی کوششوں کو سراہا ۔ انھوں نے مختلف نیول اسٹیشنوں میں اسکولوں کی سہولت اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی جانب اسکولوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے تمام اسکولوں پر زور دیا کہ وہ اسکولوں میں توسیعی منصوبوں اور اسکولوں کے ویژن پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ اختراعی درس وتدریس ، بنیادی ڈھانے کے فروغ، ماحول کے لئے سازگار توانائی کے استعمال اور فارغ التحصیل افراد سے رابطے رکھنے کی جانب کوشش کریں۔
D22B.JPG)
****
U.No:2503
ش ح۔رف ۔س ا
(ریلیز آئی ڈی: 1805168)
وزیٹر کاؤنٹر : 187