دیہی ترقیات کی وزارت

خواتین کے عالمی دن  کے پر ڈی  اے وائی-این آر ایل ایم نے دیہی خواتین کے کاروباری جذبے  کا جشن  منایا


اس موقع پر دیہی  ترقی کے وزیر  نے   خود کفیل   ادارے کے انعامات تقسیم کئے

حکومت کا ہدف دیہی خواتین کو دیہی سطح پر  ’جن اوشدھی سوویدھا سکھی‘ اور ’مائکرو گیس  وترک ‘بنانا ہے: جناب گری راج  سنگھ

 ڈی اے وائی – این آر ایل ایم دیہی ہندوستان کی لکھپتی خواتین ’نئے بھارت کی ناری‘ ہیں:گری راج سنگھ

Posted On: 08 MAR 2022 9:59PM by PIB Delhi

قومی سطح پر  7 سے 13 مارچ 2022 تک ’ آئیکونک  ویک‘  نام سے پروگراموں کی ایک  سیریز  کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو  منایا جارہا ہے۔اس کے تحت دین دیال  انتیودے   یوجنا (ڈی اے وائی) –قومی دیہی  ذریعہ معاش مشن  (این آر ایل ایم) نے آج نئی دہلی  میں واقع سائنس سینٹر میں ’نئے بھارت کی ناری‘ کے کاروباری جذبے کو سلام کرتے ہوئے  خواتین کے عالمی  دن کا جشن منایا۔

دیہی  ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ   ،دیہی ترقی کی  وزیر مملکت    سادھوی نرنجن جیوتی،پھگن سنگھ  کلستے اور دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا  نے اس پروگرام   میں شرکت کی۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017K7P.jpg

 

 

جناب گری راج سنگھ نے مشن ایک  لاکھ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ وزارت کا مقصد زیادہ سے زیادہ تعداد میں  آمدنی حاصل کرنے کی قابلیت  حاصل کرنا ہے۔ وزیر نے آگے بتایا کہ ان کی آمدنی بڑھانے  کے لئے دیہی خواتین کو وزیراعظم جن اوشدھی یوجنا  سے جوڑنے پر غور کیا جارہا ہے،جس سے  انہیں ’جن اوشدھی  سویدھا سکھی‘  بنایا جا سکے  اور انہیں دوا  کی دکان کھولنے کےلئے  پانچ لاکھ روپے تک کا قرض دیا جا سکے ۔ اسی طرح پیٹرولیم کی وزارت کے تعاون  میں ایس ایچ جی خواتین کو بھی گاؤں کی سطح پر   مائکروں  گیس فروش بنانے پر غور  کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیہی خواتین اپنے کاروباری کے جذبے  کے ساتھ نئے بھارت کی ناری  کے طورپر سامنے آرہی ہیں۔جناب سنگھ  نے کہا کہ  آج  حصہ لینے والوں نے جو مثبت  رویہ ظاہر کیا ہے ،وہ قابل ذکر ہے اور یہ وہ خواتین ہیں جو  وزیراعظم مودی کی پانچ ٹریلین کی معیشت  کے مشن میں اپنا ایک بہت بڑا تعاون دینے جارہی ہیں۔وزیر نے آگے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ خواتین فوری طورپر رفتار  سے  ترقی کے راستے پر ہیں اور جلد ہی یہ ماہانہ  ایک لاکھ روپے سے زیادہ  کمائیں گی ،نہ کہ سال میں صرف ایک  لاکھ روپے سے زیادہ۔

جناب سنگھ نے خود  مدد گروپوں  کے بہت کم این پی اے (پھنسا ہوا قرض) کی شرح کی  ستائش کی۔ وزیر نے بینکوں سے اپیل کی کہ وہ قرض  تقسیم کرتے  وقت ان خواتین کو ترجیح دیں۔

وہیں ،اس پروگرام میں لکھپتی خواتین (غریب دیہی خواتین  ،جن کی سالانہ  آمدنی اب ایک لاکھ روپے سے  زیادہ  ہے)اور صنفی انصاف کے مرکز کا انتظام کرنے والی اراکین نے تبدیلی کی اپنی کہانیاں شیئر کیں۔اس پروگرام میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کلسٹر سطح کے یونینوں اور عوامی شعبہ  کے بینکوں  کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ دین دیال اپادھیائے – دیہی ہنر مندی  منصوبہ (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) کے تحت   زیادہ سے زیادہ خواتین  کو  تربیت / تقرری  کرنے ولاے پی آئی اے  کو بھی  اعزاز سے نوازا گیا۔پورے ملک سے ان انعام فاتحین  کا انتخاب کیا گیا تھا اور وہ نئی دہلی  میں منعقد  اس پروگرام میں  شامل ہوئے۔

 

 

وہیں اس پروگرام میں سادھوی نرنجن جیوتی ورچوؤل  ذرائع سے گجرات کے کچھ سے  شامل ہوئیں۔ انہوں نے  ایوارڈ فاتحین  کو مبارکباد دی  اور کہا کہ  یہ نئے ہندوستان کی خواتین وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے تصور کے مطابق آتم نربھر بھارت کی تعمیر کررہی ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ حالانکہ  ہم آج عالمی یوم خواتین  منا رہے ہیں ،لیکن  ہندوستانی ثقافت  میں ہر روز کویوم خواتین  ہے  اور ہمارا  درشن ہے –یتر  نایرستو پوچینتے،رمنتے  تتر دیوتا ؛ ۔ وزیر نے آگے کہا کہ  ایس ایچ جی کی خواتین نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتصادی  کوششوں میں بھی مردوں کےبرابر ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q3JP.jpg

دیہی ترقی کے  وزیر مملکت  جناب پھگن  سنگھ کلستے مدھیہ پردیش کے منڈلا سے ورچوؤل ذرائع سے اس پروگرام میں شامل ہوئے ۔انہوں نے  کہا کہ نئے ہندوستان کی کہانی  دیہی خواتین نے لکھی ہے ،جہاں خواتین گروپوں نے ایک ساتھ ہوکر ہم  کر سکتے ہیں کا جذبہ دکھایا ہے ۔وزیر  نے آگے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی  وسیع النظر پالیسیوں   کی وجہ سے بھارت کا ہر حصہ ایس ایچ جی انقلاب سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

وہیں،سکریٹری  نے دیہی ترقی  کی وزارت کی ترجیحات کی نشاندہی کی۔انہوں نے  ایس ایچ جی سے دس کروڑ سے زیادہ دیہی  غریب خواتین کو جوڑنے واور ان  خواتین کےلئے کم سے کم 2.5 کروڑ اضافی ذریعہ معاش  کی تعمیر میں مدد کرنے کے سلسلے میں وزارت کے  عزم کا اظہار کیا۔

دیہی  ترقی کی وزارت کے تحت ڈی وائی –این آر ایل ایم ہر سال یوم خواتین کو  شاندار طریقے سے مناتا ہے ۔اس میں گاؤں کی غریب اور پسماندہ طبقے  کی خواتین کو ،مساوات ،برابری اور  مقو مہیا کرنے کےلئے پورے ہندوستان کی کوششوں  کا مظاہرہ  کیا جاتا ہے اور زندگی کے مختلف پہلوؤں  سے متعلق ان کی کامیابیوں  کا جشن منایا جاتا ہے۔ ڈی اے وائی –این آر ایل ایم  ہمیشہ سے ایس ایچ جی اور ان کے یونینوں  کو دیہی علاقوں کی محروم خواتین کی ترقی کےلئے فعال طورپر کام کرنے کےلئے   تحریک دیتا ہے۔

 

 

 

*************

 

 

ش ح ۔ ا م ۔ ر م ۔

U. No.2489



(Release ID: 1805035) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi