سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نئے مفاہمت نامے سے  ہندوستان اور سنگا پور کی صنعتی برادری اور تحقیقاتی اداروں کو  اقتصادی اور سماجی چیلنجوں سے  متعلق  مصنوعات کو مشترکہ طور پر تیار کرنے میں مدد ملے گی

Posted On: 08 MAR 2022 5:46PM by PIB Delhi

 ہندوستان اور سنگا پور کے صنعتی اور تحقیقاتی ادارے بہت جلد اقتصادی اور سماجی چیلنجوں  سے جڑی  نئی مصنوعات کو مشترکہ طور پر تیار کریں گے۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات  کے شعبوں میں   تعاون کے حوالے سے محکمۂ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومت ہند اور تجارت و صنعت کی وزارت ، حکومت سنگا پور کے درمیان  ایک مفاہمت نامے پر  جلد ہی دستخط کئے جانے کے بعد یہ سب ممکن ہو سکے گا۔

 

اس مفاہمت نامے پر   محکمے کے سکریٹری  ڈاکٹر ایس چندر شیکھر  اور  ڈاکٹر لی چوہان ٹیک، مستقل سکریٹری، نے دستخط کی ہے۔ اس کے تحت   مطالبے پر مبنی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے  تعاون کو ترقی دی جائے گی اور ان کمپنیوں اور اداروں کو سہولت فراہم کی جائے گی، جو اس تعاون سے سامنے آنے والے  فوائد کا زیادہ سے زیادہ استعمال چاہتے ہیں۔ ان کمپنیوں اور اداروں کو  تعاون دینے اور پروگراموں سے استفادہ کرنے کے لئے ترغیب دی جائے گی، جس سے سائنس دانوں اور اعلیٰ درجے کے ماہرین  کو اس میں شامل کیا جا سکے گا۔

 

تعاون پر مبنی سرگرمیوں میں   جو چیزیں شامل کی جائیں گی، اُن میں  قومی تحقیقات ، ترقی اور تمام ممالک کی اختراعی پالیسیوں اور پروگراموں  پر تجربات کا تبادلہ  ، سائنسی اور  ٹیکنالوجی پر مبنی معلومات کا تبادلہ، شراکت داری کو ترقی دینے والی سرگرمیوں ، ورکشاپس، سائنٹفک سیمینار کا انعقاد ، جن میں مشترک مفادات سے متعلق  امور کے  شعبوں کو کور کیا جائے گا، مشترکہ تحقیق و ترقی کے منصوبے (آر اینڈ ڈی)، جن میں   تجارتی مقاصد کے لئے  ٹیکنالوجی کی ترقی  سے جڑی صنعتی تحقیق و ترقی بھی شامل ہے، سائنس دانوں ، محققین ، ٹیکنیشینز اور تحقیقی طلبہ کا تبادلہ، سائنس  دانوں، محققین ، ٹیکنیشیئنز اور تحقیق سے متعلق طلبہ کی تربیت شامل ہیں۔

 

یہ سنگاپور اور ہندوستان  کے درمیان سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کی راہ ہموار کرےگا۔ یہ تعاون جن شعبوں کا احاطہ کرےگا، ان میں زراعت اور علم تغذیہ اور تکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ اور انجنیئرنگ، ماحول دوست معیشت، توانائی، پانی، موسمیات، قدرتی وسائل، اعدادو شمار کی سائنس، ابھرتی ہوئی تکنالوجیاں، جدید مواد، طب و صحت اور حیاتیاتی تکنالوجی شامل ہیں۔ باہمی اتفاق رائے سے مشترک مفاد والے دیگر شعبہ جات کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

دونوں ممالک کے لئے سائنس ، تکنالوجی اور اختراع ، معاشی اور سماجی ترقی کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے، اس  مفاہمت نامے سے ہند-سنگاپور سائنس ، تکنالوجی اور اختراع   سے متعلق تعاون کو استحکام ملے گا۔

یہ مفاہمت نامہ 5 سال  کی مدت کے لئے نافذ العمل رہے گااور اس میں مدت کے خاتمہ پر خود بخود مزید 5 سال کی توسیع ہوجائے گی ۔

اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے بعد، اس  کے نفاذ سے متعلق ایک معاہدہ بھی محکمہ سائنس و تکنالوجی، وزارت سائنس و تکنالوجی، حکومت ہند(ڈی ایس ٹی)  اور اینٹر پرائز سنگاپور کے درمیان طے پایا ۔اس پر انٹر نیشنل کو آپریشن کے سربراہ  جناب ایس ۔کے۔ وارشنے اوراسسٹنٹ چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر جناب ایڈون چو نے دستخط کیے۔

اس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک اتفاق رائے والے شعبوں میں  ہند-سنگاپور رشتوں  کی طویل مدت ترقی  کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کر یں گے۔ اس تعاون میں ، اتحاد کے نشان زد شعبوں میں شراکت داری کی ترقیاتی سر گرمیاں (پی ڈی اے ) منعقد کی جائیں گی۔ اس کا مقصدمعلومات کی ترسیل، کلیدی صنعتوں ، تحقیق و ترقی کی تنظیموں، اورمالی امداد فراہم کرنے والے اداروں کی مربوط کاری ہے ، تاکہ مشترک چیلینجوں کی نشاندہی کی جاسکے اور مشترک منصوبوں کو ترقی دی جاسکے، فنڈنگ کے التزمات کے مطابق معاون صنعتوں کے ماتحت مشترک تحقیق و ترقی کے منصوبوں کی مشترکہ فنڈنگ کی جاسکے، سنگاپور اور ہندوستان کے کارپوریٹس، تنظیموں اور اختراعی ماحولیاتی نظام  کے درمیان لین دین کو بڑھا وادیا جاسکے۔

اس میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی ہے کہ ہندوستان اور سنگاپور  باقاعدگی سے مستقبل کے ممکنہ شعبوں اور تعاون کی شکلوں پر تبادلہ خیال کریں گے، اور ا س معاہدے کے نفاذ کا سال بہ سال جائزہ لیا جائےگا۔

*************

 

ش ح ۔ س ب۔ ک  ا

U. No. 2488 



(Release ID: 1805034) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi