وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی ڈی تغلق آباد درآمدات ،دہلی کسٹمز  نے  نابینا اور  معذور خواتین اور مردوں  کو خود کفیل اور خواتین کو با اختیار   بنانے کےلئے  سوچھتا پروجیکٹ  ’’درشٹی سے سرشٹی‘‘  کو تعاون کے طورپر وقف کیا



Posted On: 08 MAR 2022 8:22PM by PIB Delhi

آئی سی ڈی تغلق آباد درآمدات  کمشنریٹ  کے ’’درشٹی  سے سرشٹی‘‘ پروجیکٹ  کو ،دہلی کسمٹز زون کے  چیف کمشنر  جناب سرجیت بھوجابل  نے   وقف کیا،جس کا تعلق  سی بی آئی سی  کے سوچھتا ایکشن پلان کے تحت   دہلی میں   پانچ نابینا اسکولوں  اور ہاسٹلز   کی تزئین و آرائش سے ہے،یہ نابینا اور  معذور خواتین  اور مردوں  کو خود کفیل بنانے  اور خواتین کو بااختیار بنانے   کی سمت میں  تعاون کےلئے  ایک پہل ہے۔

40.70لاکھ روپ کی مالیت کے اس منصوبے سے  2100 معذور خواتین اور مردوں  کو  تین سال کی مدت  کے دوران   براہ راست فائدہ ملے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GE9S.jpg

جناب بھوجابل  نے نابینا خواتین اور  معذور  وں کے مطالعہ کےلئے  این اے بی انڈیا سینٹر   ،ہوز خاص  کا دورہ کیا اور ری انفورمنٹ ،واٹر پروفنگ ،پینٹنگ  اور بیت الخلا   کی تبدیلی ،سینٹر میں فرش کی  ٹائلس  کے کام کی آسان تدبیر   کے ذریعہ  اسکول اور ہاسٹل کم رہائشی مکانات    کی تزئین و آرائش  کے مشکل کام کا معائنہ کیا،جو ہر سال  135 خواتین کو   پیشہ ور تربیت   اور ڈیجیٹل بیداری  ،کے پی او/بی پی او  کے انڈسٹری سافٹ ویئر  کا مطالعہ،بریسٹ کینسر  کےسلسلے میں میڈیکل ٹریننگ  ،سلائی اور کڑھائی   کے ہنر  اور دستکاری کی تربیت کے ساتھ ساتھ  کھانا پکانے  کے ہنر   کی تربیت   دے کر  خود کفیل بنانے میں   مدد کرتا ہے۔

دیگر معزز ہستیوں کے ساتھ ساتھ  جناب بھوجابل   نے بھی   سبھی پانچ  مقامات پر  مکمل کئے گئے کاموں   اور آئندہ سالوں میں  ان کے اثرات پر مبنی   ایک فلم  بھی دیکھی ۔ان اثرات کی براہ تفصیل پیش کرنے کےلئے ان سینٹروں کے سینئر نمائندے بھی    موجود رہے۔سینٹر کی  طالبات نے ’خواتین کو با اختیار بنانے‘ کے موضوع پر   ایک خوبصورت ڈرامہ بھی  پیش کیا۔اس سال عالمی یوم خواتین کی تھیم ’تعصب کو توڑو‘  اس پروجیکٹ میں پوری طرح ضم  ہے،کیونکہ  آدھے مستفیدین  طالبات ہیں،جو تعلیم اور  ہنرمندی  کی تربیت  کے ذریعہ سے  خود کفیل بن رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F0ML.jpg

معزز افراد میں آئی سی ڈی درآمدات کے چیف کمشنر جناب سنجے گپتا، جنہون نے اس  موثر پروجیکٹ کو شروع کرنے  کےلئے افسروں کی ٹیم کی قیادت کی؛اے سی سی ،درآمدات  کی پرنسیپل  کمشنر محترمہ  سمی جین، کمشنر آئی سی ڈی  ،ٹی کے  ڈی برآمدات  ، محترمہ لیماتلا یادین   اور آئی سی ڈی ٹی کے ڈی درآمدات کے جوائنٹ کمشنر  جناب  گنجن کمار، جناب شیکھر کمار اور محترمہ نشا  گپتا  موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HEYL.jpg

 آئی سی ڈی تغلق آباد  (ٹی کے ڈی)، اپنے حالیہ مقام پر،1983  میں بینگلور کے قیام کے بعد 1993  میں قائم ہونے والے ملک کا دوسرا لینڈ پورٹ ہے۔ یہ درآمداتوں اور برآمداتوں کی ضرورت کو پورا کرتا ہے   اور شمالی ہندوستان کا سب سے بڑی اندرون ملک خشگ بندرگاہ ہے۔

 

*************

ش ح ۔ ام۔

U. No.2483

 


(Release ID: 1805025) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi