وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایکسرسائز دھرماگارڈین-2022 بیلگام (کرناٹک) میں مکمل ہوئی

Posted On: 10 MAR 2022 5:12PM by PIB Delhi

بھارت کی فوج اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے درمیان ایک سالانہ ایکسرسائز دھرما گارڈین 2022 جو کہ فارن ٹریننگ نوڈ، بیلگام میں  27 فروری 2022 کو شروع ہوئی تھی، بارہ دنوں کی شدید مشترکہ فوجی تربیت کے بعد 10 مارچ 2022 کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی حاصل کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔  جس کا فوکس بھارت-جاپان دوستی کو مستحکم کرنے پر رہا۔ اس مشق نے پیشہ ورانہ اور ثقافتی آموزش کے ساتھ ساتھ سماجی تعاملات کے لیے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرایا  ہے جس سے ہند بحر الکاہل کے خطے میں  بقائے باہمی کے مقصد سے  علم اور تعاون کے   نئے افق کو وسعت ملے گی۔

اس ایکسرسائز کا انعقاد میدانی حالات میں  کراس ٹریننگ اور جنگ کے حالات کا مقابلہ کرنے سے لے کر کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں کا اہتمام کرتے ہوئے  کیا گیا، جو کہ بہت زیادہ کامیاب رہا۔  دونوں  ملکوں کی افواج نے  کند ھے کندھا ملاکرمختلف مظاہروں میں ، فائرنگ رینجز  میں اور مختلف حکمت عملی کی مشقوں میں شرکت کی۔ دونوں ملکوں کی افواج  نے نہ صرف انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے موضوعات پر اپنی مہارت سے ایک دوسرے کو واقف کرایا بلکہ اس موقع کو ڈرون اور اینٹی ڈرون ہتھیاروں جیسی ٹیکنالوجیز کے استعمال  سے متعلق اپنے تجربات کے ایک دوسرے کو واقف کرانے  کے لیے بھی  استعمال کیا۔

’’ایکسرسائز دھرما گارڈین‘‘ بھارتی فوج اور جاپانی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز کے درمیان دفاعی تعاون کی سطح میں اضافہ کرے گی  اور حاصل شدہ فائدوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مستقبل میں ایسے مشترکہ پروگراموں کے لیے ایک  محرک کا  کام بھی  کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DharmaGuardian(1)RR45.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DharmaGuardian(2)PMLL.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 2458

                          


(Release ID: 1804861) Visitor Counter : 246


Read this release in: English , Marathi , Hindi