ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے کا پہلا گتی شکتی کارگو ٹرمینل مشرقی ریلوے کے آسنسول ڈویژن  میں سرگرمِ عمل


ریلوے کی آمدنی میں اس سے فی ماہ تقریباً 11 کروڑ روپے  کا اضافہ ہو گا

Posted On: 10 MAR 2022 3:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے ویژن ‘‘گتی شکتی’’ اور ریلوے کی وزارت کی ‘‘گتی شکتی ملٹی ماڈل کارگو ٹرمینل’’ (جی سی ٹی) سے متعلق  پالیسی کے مطابق ہندوستانی ریلوے کے آسنسول ڈویژن نے تھاپر نگر میں میتھن پاور لمیٹڈ کی پرائیویٹ سائڈنگ کا کامیابی سے کام شروع کر دیا ہے۔ جی سی ٹی پالیسی کی دسمبر 2021 میں  اشاعت کے بعد سے ہندوستانی ریلوے میں اس طرح کا یہ پہلا جی سی ٹی ہے جسے متحرک کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ILJQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BHF0.jpg

میتھن پاور پروجیکٹ پر 2009 میں کام شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد  2011 میں بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی تھی۔ اب تک پاور پروجیکٹ کے لئے کوئلے کی ضرورت کی تکمیل سڑک کے ذریعے کی جا رہی تھی توقع  ہے کہ اب یہ  ہر ماہ 120 اِنوارڈ کول ریکس میں تبدیل ہو جائے گی۔ ساتھ ہی امکان ہے کہ فلائی ایش کے 02 سے 04 آؤٹ ورڈ ریکس کو سائڈنگ سے ہینڈل کیا جائے گا۔ ریلوے کی آمدنی میں اس سے فی ماہ  تقریباً 11  کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا۔ اس سرگرمی کا مقام صنعتی اور کان کنی کے علاقے کے آس پاس ہے اور سائڈنگ کا مستقبل کا امکان امید افزا ہے۔ جی سی ٹی کے کمیشننگ پر بات کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او، جناب وی کے ترپاٹھی نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے پی ایم گتی شکتی کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پُرعزم ہے۔ ریل کے ذریعے نقل و حمل معیشت کے لئے اس لئے اچھا ہے کہ یہ سب سے زیادہ توانائی کی بچت والا اور نقل و حمل کا سب سے سستا طریقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرمینل اور اس طرح کے مزید ٹرمینل کے سرگرم عمل ہونے سے ملک کی معیشت پر اس کا انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1804771) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil