وزارت دفاع
آسٹریلیائی فوج کے سربراہ کا 08 سے 11 مارچ 2022 کے دوران بھارت کا دورہ
Posted On:
09 MAR 2022 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 09 مارچ 2022:
آسٹریلیائی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ میکسویل بر، اے او، ، ایم وی او، ڈی ایس سی چار رکنی وفد کے ساتھ 08 سے 11 مارچ 2022 کے دوران بھارت کے دورے پر ہیں۔
09 مارچ 2022 کو آسٹریلیائی فوج کے سربراہ نے نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھائے اور ان کی شان میں ساؤتھ بلاک میں رسمی گارڈ آف آنر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ بر نے فوج کے سربراہ، بحریہ کے سربراہ، فضائیہ کے سربراہ اور دیگر سینئر فوجی افسران سے بات چیت کی۔ فوج کے سربراہان کے درمیان بات چیت پر جوش اور خوشگوار رہی۔ سربراہان نے دونوں افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کے علاوہ موجودہ عالمی صورت حال اور بحر ہند-بحرالکاہل کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل نے موقر نیشنل ڈیفنس کالج کی فیکلٹی اور شرکا سے بھی خطاب کیا اور بعد میں فوج کے نائب سربراہ اور سینٹر فار لینڈ وارفیئر اسٹڈیز (کلاؤز) نئی دہلی کے ڈائریکٹر سے علاقائی سلامتی کے موضوع پر بات چیت کی۔
دورے پر آئے آسٹریلیائی فوج کے سربراہ 10 اور 11 مارچ 2022 کو مغربی سرحدوں پر تعینات بھارتی فوج کی یونٹوں کا دورہ کریں گے۔
***********
(ش ح - ع ا – ع ر)
U. No. 2419
(Release ID: 1804542)
Visitor Counter : 217