وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت نے خواتین کا عالمی دن 2022 منایا اس کا موضوع تھا
#BreakTheBias and #SharingIsCaring
ان خواتین نے ،جنہوں نے تفریق کو ختم کیا ہے، نہ صرف اپنی زندگیاں تبدیل کی ہیں بلکہ ان لوگوں کی بھی زندگیوں میں تبدیلیاں لائی ہیں جو ان کے اطراف میں رہتی ہیں: میناکشی لیکھی
Posted On:
08 MAR 2022 9:53PM by PIB Delhi
ثقافت اور بیرونی امور کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج جن پتھ میں اندراگاندھی نیشنل سینٹر آف آر ٹس میں خواتین کا بین الاقوامی دن 2022 منایا۔
اس تقریب میں گویانہ ،وینزوئیلا ، پولینڈ ، بلغاریہ ، مڈغاسکر جیسے ملکوں کی خواتین سفیروں اور ثقافت کی وزارت کی خواتین افسروں کے علاوہ برکس -سی سی آئی کے ممتاز ارکان نے شرکت کی ۔
برکس - سی سی آئی کے تعاون سے ثقافت کی وزارت نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا ،جسے مختلف فنکاروں کی شاندار کارکردگی کے ساتھ پرجوش طریقے سے منایا گیا۔اس میں انسانی مہارت ، ویسٹرن کی سری ستیہ سائیں یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی اور دلی یونیورسٹی کے ہندوکالج کے بینڈ کے ذریعہ کلاسک میوزک کا مظاہرہ کیا گیااور اے آئی آئی اے کے ڈائریکٹر پروفیسر تنوجہ نساری کے ذریعہ لائف اسٹائل کے بارے میں روشنی ڈالی گئی ۔
اپنے خطاب میں محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ آج ہم شکتی پرو کو آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طورپر منارہے ہیں ۔ یہی وقت ہے کہ آج ان قربانیوں کو یاد کیا جائے جو آزادی کی جدوجہد کے دوران خواتین نے دی تھیں ۔انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ ہندوستانی معاشرے میں خواتین مسیحی پیشوا کے ساتھ ساتھ ملکہ بھی بن سکتی ہیں۔
وزیر موصوفہ نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سبھی خواتین نے جو یہاں موجود ہیں ، کسی نہ کسی صورت میں تنگ نظری کو ختم کردیا ہے اور آج کی تقریب کا موضوع ہے تنگ نظری کو ختم کرنا ۔ محترمہ میناکشی لیکھی نے اپیل کی کہ مردوں کو بااختیار بنانے کے کوز کے لئے آگے آنا چاہئے او ر اس کے لئے حمایت کرنی چاہئے ۔ساتھ ہی ساتھ ان تمام اچھے لوگوں کو یاد کرنا بھی ضروری ہے جو ہماری زندگیوں میں آئے ہیں۔
اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ وہاں موجود لوگوں نے وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی سے بات چیت کی ، جنہوں نے خواتین کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ تنگ نظری کو ختم کرنے کی اپنی داستانو ں کو شئیر کریں ۔بھارت میں روانڈہ کی سفیر عالی جناب محترمہ جیکلین موکنگرا ، وینزوئیلا کی سفیر کوروموٹو گوڈوائے کالڈیرو ن نے بتایا کہ انہوں نے کس طرح جدوجہد کی ہے اور اس مووجودہ پوزیشن پر پہنچنے کے لئے کس طرح محنت کی ہے۔
محترمہ لیکھی نے اس موقع پر بھارت کی ممتاز خواتین سے متعلق ایک آر ٹ نمائش کا بھی افتتاح کیا اور ثقافت کی وزارت کی حصولیابیاں حاصل کرنے والی خواتین کو میمنٹوز پیش کئے ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔رم
U-23
(Release ID: 1804306)
Visitor Counter : 155