مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 12مارچ 2022 ءکو قومی سطح پر ’انڈیا واٹر پچ-پائلٹ-اسکیل اسٹارٹ –اَپ کانکلیو‘کا انعقاد کرنے جارہی ہے


جناب ہردیپ سنگھ پوری کانکلیو کے دوران ’انڈیا واٹر پچ-پائلٹ-اسکیل اسٹارٹ-اَپ چیلنج ‘ کا آغاز کریں گے

Posted On: 09 MAR 2022 1:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،09مارچ؍2022

آغاز

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 12 مارچ 2022ء کو سٹینر آڈیٹوریم، انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر، نئی دہلی میں ایک قومی سطح کے ’انڈیا واٹر پچ-پائلٹ-اسکیل اسٹارٹ اپ کانکلیو‘ کا انعقاد کر رہی ہے،جس کا مقصداسٹارٹ اَپ کے ساتھ پانی کے شعبے میں مواصلات شروع کرنا ہے۔ہا ؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری کانکلیو کے دوران’انڈیا واٹر پچ-پائلٹ اسکیل اسٹارٹ اپ چیلنج‘ کا آغاز کریں گے اور کلیدی خطبہ دیں گے۔وزارت اس چیلنج کے ذریعے 100 اسٹارٹ-اَپس کا انتخاب کرے گی،جنہیں 20 لاکھ روپے بطور فنڈنگ ​​سپورٹ فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے یکم اکتوبر2021ء کو اٹل مشن فار ریجونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن 2.0 (امرت 2.0) کا آغاز کیا ہے،جس کا مقصد ہندوستانی شہروں کو ’آتم نربھر‘اور’پانی کی فراہمی والا‘بناناہے۔مشن تمام شہری گھرانوں کو پانی کے نل کے چالو کنکشن فراہم کرے گا۔500امرت شہروں میں سیوریج؍ سیپٹیج خدمات کی عمومی گھریلو کوریج فراہم کی جائے گی ،آبی ذخائر کی بحالی، استعمال شدہ پانی  کی ری سائیکلنگ ،بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری اوراس کے ذریعے سر سبزو شاداب جگہوں کی فراہمی کی جائے گی، جس سے گزر بسر کی آسانی میں مدد ملے گی۔

ٹیکنالوجی ذیلی مشن امرت  2.0کا ایک کلیدی جزو ہے،جو ہندوستانی شہروں میں پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مالیاتی  امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس کو ’’پچ-پائلٹ اوراسکیل‘‘ جیسے اقدامات کےلیے رہنمائی پر توجہ مرکوز کرتاہے۔ ہندوستان میں فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے نتیجے میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز شہری پانی کے مسائل کے حل فراہم کر رہی ہیں،جن کا استعمال مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

50 سے زیادہ اسٹارٹ اپس شہری پانی کے مسائل کے لیے اختراعی حل پیش کریں گے۔ کانکلیو میں صارف،صنعت،شعبے کے ماہرین اورسرمایہ کاربھی شرکت کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ کانفرنس ریاستوں؍شہروں؍نیم ریاستی ایجنسیوں،اسٹارٹ-اپس،سیکٹر کے ماہرین اور صنعت جیسے صارفین کے درمیان بات چیت کا ایک نقطہ آغاز ہوگا۔ صارف کو اختراعی اقدامات کا ابتدائی تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

جناب منوج جوشی،سکریٹری وزارت صحت،محترمہ۔ ڈی تھرا،مشن ڈائریکٹراور ایڈیشنل سکریٹری امرت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے دیگر سینئر افسران کانکلیو میں شرکت کریں گے۔

کانکلیو میں دو پینل ڈسکشنز کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ’شہری چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اسٹارٹ-اپ ماحولیاتی نظام کا فائدہ اٹھانا‘کے موضوع پرپہلے پینل ڈسکشن میں کوئنٹیلا، پی ٹی ایم، ڈیلہیوری، اربن کمپنی، زوہو، رین میٹر فاؤنڈیشن کے مقررین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ دوسرے پینل ڈسکشن میں’ اسٹارٹ اپس کو ترقی کےدینے کے لئے صنعتی پلیٹ فارمز‘کے موضوع پر سی آئی ایس سی او اور مائیکروسافٹ کے مقررین شرکت کریں گے۔

*************

ش ح-س ب– ن ع

U. No.2394



(Release ID: 1804295) Visitor Counter : 138


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Marathi