صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
صحت کے مرکزی وزیر ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا اور راجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت نے ر اجستھان کے الور اورناگور میں دونئے میڈیکل کالجز کا سنگ بنیاد رکھا
ڈاکٹرمنسکھ مانڈویا کاکہناہے کہ یہ نہ صرف سستی صحت سے متعلق سہولیات کو لوگوں کے دروازوں تک لانے میں جلدی کرے گا بلکہ طبی تعلیم کو تحریک بھی دے گا
Posted On:
08 MAR 2022 6:46PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اورراجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت نے آج راجستھان کے صحت کے وزیر جناب پرسادی لال اور دوسرے حکام کی موجودگی میں راجستھان کے الور اورناگور میں دونئے میڈیکل کالجیز کاسنگ بنیاد رکھا۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا‘‘ یہ انہتائی فخر کا معاملہ ہے کہ آج تاریخی راجستھان کے الور اورناگور میں دونئے میڈیکل کالجیز کاسنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ یہ راجستھان کے لوگوں کے لئے انتہائی خوشی کالمحہ ہے ’’۔
ملک میں میڈیکل کالجیز کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا ‘‘ ہر میڈیکل کالج کا طلبہ کو معیاری میڈیکل تعلیم مہیا کرانے اوراسی و قت شہریوں کو ہیلتھ کیئر خدمات مہیا کرانے میں بہت اہم رول ہے ۔ یہ صرف فلاح و بہبود کے لئے ایک فعال ایکو سسٹم کو پیدا کرنے میں مدد نہیں کرتا بلکہ انسانی وسائل کی ترقی میں بھی مددگار ہے’’۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کا لج قائم کیا جائے ۔ یہ دونوں میڈیکل کالج راجستھان میں اسی وژن کےتحت قائم کئے گئے ہیں ’’۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ نہ صرف سستی ہیلتھ کیئر کی سہولیات کو لوگوں کے دروازوں تک لانے میں جلدی کرے گا بلکہ ملک میں میڈیکل تعلیم کو بھی تحریک دے گا ۔
ڈاکٹر مانڈویا نے مزید کہاکہ 23 میڈیکل کالجیز تین مراحل میں قائم کئے جارہے ہیں جس میں اول مرحلہ کے تحت 7 میڈیکل کالجیز مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلہ میں ایک میڈیکل کالج اور تیسرے مرحلے میں پورے ملک میں 75 میڈکل کالجوں میں سے 15 راجستھان میں قائم کئے جارہے ہیں ۔
ڈاکٹر مانڈویا نے اجتماع کو بتایا کہ‘‘ 2014 سے میڈیکل کالجیز میں 54 فیصدی کااضافہ ہوا ہے چنانچہ 2013 میں 387 سے 2021-22 میں 596 تک کالجیز ہوگئے ہیں ۔ 2013 -14 سے یو جی اور پی جی سیٹوں نے بھی بالترتیب 75 اور 93 فیصد نمو کامشاہدہ کیا ہے ۔ یہاں تک کہ راجستھان میں 2013-14 سے 2021-22 تک انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کی تعداد دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس سے ملک میں ہیلتھ کیئر کو فروغ دینے میں حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے باہمی التزام کاپتہ چلتا ہے ’’۔
ہیلتھ کے مرکزی وزیر نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ وہ میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ایک مقررہ مدت کو یقینی بنائے تاکہ علاقے میں لوگوں کو مقررہ مدت میں معیاری صحت کی سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے ۔
راجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت نے اپنے خطاب میں اس ریاست میں ہیلتھ انفراسٹرکچر کے بہتر بنانے میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت راجستھان مرکزی حکومت کے سا تھ مختلف فلاح وبہبود کے پروگرام نافذ کررہی ہے جو ریاست میں ہیلتھ سہولیات کی بہتری کے لئے بہت اہم ہے۔
صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن، صحت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر منوہر اگنانی، جوائنٹ سکریٹری محترمہ وی ہیکالی زینومی، راجستھان کی چیف سکریٹری محترمہ اوشا شرما، وزیراعلی کے پرنسپل سکریٹری جناب کلدیپ رنکا، راجستھان کے میڈیکل تعلیم محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب ویبھو گالریا، راجستھان کے میڈیکل تعلیم محکمہ کے کمشنر محترمہ شوانگی سورنکار نے بھی دوسرے سرکاری حکام اور طبی برادری کے ممبران کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی ۔
*************
ش ح ۔ اک۔ ف ر
U. No.2390
(Release ID: 1804277)
Visitor Counter : 145