وزارت آیوش

ارجنٹینا کی وفاقی پولیس اپنے اہلکاروں کو تناؤ کا سامنا کرنے کے لائق بنانے کی غرض سے یوگ کا موثر طورپر استعمال کرے گی


ارجنٹینا میں بھارت کا سفارت خانہ یوگ کے اس پروگرام میں سہولت فراہم کرے گا

Posted On: 08 MAR 2022 6:52PM by PIB Delhi

ارجنٹینا کی وفاقی پولیس اپنے اہلکاروں کو تناؤ کا سامنا کرنے کے لائق بنانے کی غرض سے یوگ کی تکنیک کا موثر طورپراستعمال کرے گی ۔ حالانکہ دنیا کے اس حصے میں گزشتہ کئی برسوں سے یوگ کا استعما ل کیاجارہاہے۔پھربھی گذشتہ چند سالوں میں یوگ کے بارے میں دلچسپی اوربھارتی ثقافت کے بارے میں واقفیت میں تیزی سے اضافہ ہواہے ۔ اس سے پہلے لاطینی امریکہ کی بعض جیلوں میں مجرموں کو پرسکون بنانے کی غرض سے یوگ،  استغراق اورگیان دھیان کی تعلیم بھی دی جارہی تھی ۔

ارجنٹینا میں بھارت کا سفارت خانہ اورارجنٹینا کی وفاقی پولیس کے یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ (آئی یو پی ایف ای ) مشترکہ طورپر یوگ کے بارے میں ایک ورک شاپ کا انعقاد کریں گے ۔ اس ورک شاپ کا عام مقصد یوگ کے رواج کو فروغ دینا ہے ۔ اس کےلئے  تناؤ کا سامنا کرنے کے لائق بنانے کی غرض سے نظم وضبط کی تکنیک  کو شامل کرتے ہوئے ، یوگ کو جسمانی ، ذہنی اورجذباتی صحت مندی پیداکرنے کے لئے  ایک وسیلے کے طورپر استعما ل کیاجائیگا ۔ اس ورک شاپ میں ارجنٹینا وفاقی پولیس کے یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ  کے طلباء  ، ماہرین تعلیم ، اساتذہ ، گریجویٹس اورعملے کے ارکان ، اسکول آف کیڈٹس اوراسکول آف این سی اوز کے طلباء اورارجنٹینا وفاقی پولیس کے نمائندے شرکت کرسکتے ہیں ۔آیوش کی وزارت سماجی فوائد کی حصولیابیوں کی غرض سے یوگ کی شفابخش اقدار اوریوگ کو مختلف علوم کے ساتھ مربوط کرنے کے مقصد سے کوششیں کررہی ہے ۔  یوگ ، مسلح اور نیم فوجی فورسز کے لئے موثرہے اورتناؤکاسامناکرنے  سے متعلق ہارمونز اورعصبی مرسل کو تقویت بہم پہنچانے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے ۔

بھارت میں فوج ، فضائیہ اوربحریہ کے لئے انتہا ئی بلند مقامات ، گرم ریگستانوں اور یخ بستہ ریگستانوں کے حالات اورآبدوزوں اوربحری جہازوں  میں صورتحال کا سامنا کرنے کے لائق بنانے کے مقصد سے ایک انفرادی ضروریات کے مطابق یوگ کا  پیکج تیارکیاگیاہے ۔

اس موضوع پرکی گئیں مختلف تحقیقوں  کے مطابق ، ‘‘آسن  ’’اور‘‘پرانا یام ’’ فوجیوں کو تناؤ کاسامنا کرنے کے لائق بنانے اوران کو نفسیاتی ، فعلیاتی اورعضویاتی طورپر چاق وچوبند بنائے رکھنے میں بہت موثر ثابت ہوئے ہیں ۔

*****

ش ح ۔ ع م ۔ ع آ

U-2380

 



(Release ID: 1804257) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Punjabi