جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اے نے خواتین کا بین الاقوامی دن منایا
آئی آر ای ڈی اے نے تقریبات کے حصے کے طور پر ‘‘ انڈیا@75: خواتین کے لئے اقتصادی آزادی’’ اور‘‘انڈیا@75: دواؤں سے آزادی’’ کے موضوعات پر دو مذاکراتی ا جلاس منعقد کئے
آئی آر ای ڈی اے کی خواتین ملازمین نے جوش و خروش سے اس تقریب میں شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2022 8:09PM by PIB Delhi
بھارت کی قابل تجدید توانائی کی ترقی کی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نے خواتین ملازمین کی عزت افزائی اور کام سے متعلق تمام شعبوں میں خواتین کی قیادت کی حوصلہ افزائی کی غرض سے آج خواتین کابین الاقوامی دن منایا ۔
تمام خاتون ملازمین کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئےآئی آرای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے اجاگر کیا ‘‘ خاتون افرادی قوت کی معاونت کے لئے ، آئی آرای ڈی اے بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق رخصت اور زچگی سے متعلق رخصت وغیرہ مختلف پالیسیوں پر پابندی سے عمل کررہا ہے ۔ کمپنی خاتون ملازمین کو مخصوص سہولتیں بھی فراہم کررہی ہے ، ان میں معروف ماہرامراض نسواں (جزوی) کے ساتھ ہفتہ وار صلاح و مشورہ اور خاتون یوگ ٹیچر کے ذریعہ یوگ کے یومیہ سیشن شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ آئی آرای ڈی اے پوری تنظیم میں قائدانہ کردار میں صنفی مساوات قائم کرنے کے تئیں عہد بند ہیں اور کمپنی میں خاتون ملازمین کے فیصد میں اضافہ کررہی ہے جوکہ سردست 24فیصد ہے۔تکنیکی ڈائریکٹر جناب چنتن شاہ، آئی آرای ڈی اے کی چیف وجیلنس آفیسرمحترمہ منیش سکسینہ اور دیگر سرکردہ عہدیداران نےبھی اس تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب کےحصے کے طور پر ، آئی آر ای ڈی اے نے ایک مذاکراتی اجلاس کاانعقاد کیا جسے بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمس کے مرکزی بورڈ ( سی بی آئی ٹی سی) کی سابق چیئرپرسن محترمہ پروین مہاجن (آئی آر ایس، 1976 بیج) نے خطاب کیا۔ وہ سی بی آئی ٹی سی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون عہدیدار ہیں اور آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کی پہلی خاتون صدر ہیں ۔ محترمہ مہاجن نے کمپنی کی خاتون ملازمین کے ساتھ اپنے تجربات اورجذبات و احساسات پیش کئے۔ رتی فائنانس کے بانی جناب راہل چنڈالیا نے ‘‘ انڈیا@75: خواتین کے لئے مالی آزادی’’ کے شرکا کے ساتھ بات چیت کی ۔سکشم سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی ڈاکٹر ریتو اورڈاکٹر آرتی نے ‘‘انڈیا@75: دواؤں سے آزادی’’ کے موضوع پر منعقد اجلاس کے شرکاسے خطاب کیا۔ آئی آر ای ڈی اے کی سی وی او محترمہ منیشا سکسینہ نے ترغیبی بات چیت کے ذریعہ خاتون ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔
اس تقریب میں، جو ‘‘آزادی کاامرت مہوتسو’’ کی تقریبات کےسلسلے میں شامل تھی، خاتون ملازمین نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔ یہ پروگرام خاتون ملازمین کے ذریعہ ایک ثقافتی پروگرام پیش کئے جانے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ف ر
U. No.2386
(ریلیز آئی ڈی: 1804254)
وزیٹر کاؤنٹر : 193