خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی قومی کمیشن نے غیرمعمولی کارنامہ انجام دینے والی خواتین کی ستائش کی
Posted On:
08 MAR 2022 6:14PM by PIB Delhi
آج قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو ) نے ‘وہ تبدیلی لانے والی ’کے موضوع پربین الاقوامی یوم خواتین کی تقریب کا اہتمام کیا۔ کمیشن نے ان غیرمعمولی کارنامہ انجام دینے والی خواتین جنھوں نے تمام نامساعد حالات کے خلاف چیلنج کو قبول کیا اورانتہائی تحمل اورعزم کے ساتھ اپنی راہ بنائی کے حصولیابیوں کی تقریب منائی ۔
تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ اناپورنا دیوی ،خواتین اوراطفال کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری ،جناب اندیورپانڈے اوراین سی ڈبلیو کی چیئرپرسن محترمہ ریکھاشرما نے اس موقع کو رونق بخشی ۔

تعلیم کی وزیرمملکت محترمہ انّاپورنا دیوی نے مہمان خصوصی کے طورپر پروگرام میں شرکت کی اورکہا کہ ہندوستانی روایت میں عورتوں کا ہمیشہ احترام کیاگیا ہے۔ قدیم ہندوستان میں عورتوں نے ہرمیدان جس میں فن اورجنگ شامل ہیں ، کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں ۔ محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ‘‘ ہمارے وزیراعظم کی کوششیں اورویژن طویل مدت کے لئے خواتین کی مجموعی ترقی کے لئے ہے ۔ حکومت کا بیٹی بچاؤ ،بیٹی پڑھاؤ پروگرام لڑکیوں اورلڑکوں کی مساوی تعلیم کے فروغ میں بہت موثررہاہے ۔’’

چیئرپرسن محترمہ ریکھاشرما نے کہا کہ ہردن کو یوم خواتین کے طورپر منایاجاناچاہیئے ، تاکہ اس بات کی عکاسی ہو کہ کس طرح خواتین مطلوبہ معیارپرپہنچی ہیں اوران کی حصولیابیوں کے منانے کا اہتمام بھی ہونا چاہیئے ۔ محترمہ شرما نے کہا ‘‘ سی ای اوہونے سے مہم چلانے تک ، بہت سی پہل قدمیوں کی شروعات کرنا ،پہاڑوں پرچڑھنا اورمیزائل لانچ کرنا وغیرہ ہرمیدان میں پوری دنیا میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایاہے ۔ ’’

اجتماع کوخطاب کرتے ہوئے جناب اندیورپانڈے نے افرادی قوت میں خواتین کی زیادہ حصہ داری کی اہمیت پرزوردیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عورتوں کو روزگارتلاش کرنے والی سے روزگاردینے والی تک کے کردار میں بدلنے کی ضرورت ہے ۔ جناب پانڈے نے کہا کہ ہمارے عزت مآب وزیراعظم کے ویژن کے حصول کے لئے یہ بات اہم ہے کہ خواتین کسی فرد کے لئے کام کرنے کے بجائے دوسرے افراد کو ان کے ساتھ کام کرنے / ان کے لئے کام کرنے پرمامورہونا چاہیئے ۔

یوم خواتین کے موقع پر کمیشن نے مختلف میدانوں سے تعلق رکھنے والی غیرمعمولی صلاحیت کی خواتین کو تہنیت پیش کی اوران کی حصولیابیوں کی تقریب منائی ۔ این سی ڈبلیو کی ‘غیرمعمولی کارنامہ انجام دینے والی خواتین’ میں ہندوستان کی میزائیل خاتون ڈاکٹرٹیسی تھامس ، اورڈی آرڈی اوکے (ایرناٹیکل سسٹمس ) ، کی ڈائرکٹرجنرل ، ڈاکٹرکلپنا سروج ، پدما ایوارڈ حاصل کرنے والی اورچیئرپرسن ، کمانی ٹیوبس ، چینئ مہیلا کوڈ میں جج کے طورپر تعینات کی جانے والی پہلی خاتون جسٹس (ریٹائرڈ )ایس وملا ، ہندوستان اورچین کی طرف سے ماؤنٹ ایوریسٹ پرچڑھنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون انیتا کندو ، کشمیر سے تعلق رکھنے والی پہلی بین الاقوامی وھیل چیئرباسکٹ بال کھیلنے والی عشرت اختر اور انجینئرس انڈیا لمیٹڈ (ای آئی ایل ) کی پہلی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائرکٹر ، ورٹیکا شکلا ہیں ۔ حصولیابیاں حاصل کرنے والی خواتین میں اپنے شاندارسفرکا تجربہ ایک پینل ڈسکشن میں سامعین کے ساتھ شیئر کیا ۔

یوم خواتین کی تقریبات کے حصے کے طورپر کمیشن نے ریاستی خواتین کمیشنوں کے تعاون سے پورے ہندوستان کے مختلف حصوں میں قومی خواتین کی پارلیمان اوراسٹریٹ پلیز کا بھی انعقاد کیا۔ لڑکیوں اورخواتین کی تعلیم اورصحت جیسے موضوعات پر مختلف ریاستوں کی کمیشنوں نے جس میں تریپورہ اوراروناچل پردیش شامل ہیں ،کے تعاون سے نکّڑناٹک کااہتمام کیا۔
کمیشن نے مختلف ریاستی خواتین کمیشنوں جس میں تلنگانہ ، ہریانہ اورگوا شامل ہیں ، کے ساتھ خواتین کے لئے قومی پارلیمان کا انعقاد کیا ۔ یوم خواتین کی تقریبا ت کے حصے کے طورپر حکومت کی مختلف اسکیموں ایکشن اورلڑکیوں اورخواتین کی تغذیہ کے موضوعات پر جلسوں کااہتما م کیاگیا ۔
*****
ش ح ۔اک ۔ ع آ
U-2382
(Release ID: 1804252)
Visitor Counter : 190