وزارت آیوش

مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کے لئے آیوش کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل(سی ایس آئی آر) اور انڈین کونسل آف ایگری کلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے


یہ مفاہمت نامہ دوا میں استعمال ہونے والے پودوں سے متعلق زرعی ٹکنالوجیز کی تحقیق و ترقی، توثیق اور تعیناتی کو فروغ اور مدد فراہم کرے گا

Posted On: 08 MAR 2022 2:50PM by PIB Delhi

 

آیوش کی وزارت نے  سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر ) کے ساتھ دوا میں استعمال ہونے والے پودوں اور ان کے انسانی، پودوں اور جانوروں کے فائدے کے لئے  ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس  سے متعلق زرعی-ٹکنالوجیز کی تحقیق و ترقی ، توثیق اور تعیناتی کو فروغ اور مدد فراہم کرنے کے لئے بین-وزارتی تعاون کے لئے سہ فریقی مفاہمت نامہ  (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمت نامہ پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا، ڈاکٹر ترلوچن ماہا پاترا، ڈائرکٹر جنرل، آئی سی اے آر  اور سکریٹری،  زرعی تحقیق اور تعلیم   کامحکمہ اور ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈائرکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر نے  نئی دہلی میں تینوں اداروں  کے  سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے ۔

اس سے قبل بھی ان فریقوں کا ایک دوسرے کے ساتھ باہمی  تعاون تھا۔  آتم نربھر بھارت  سے متعلق قومی  امنگیں متعین اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کثیر فریقی اسٹیک ہولڈر تعاون کی ضرورت کو راغب کرتی ہیں۔ بھارت  اپنی متمول ثقافت اور روایات کی وسیع تاریخ کے ساتھ صحت، فلاح و بہبود، زرعی اور خوراک سمیت کئی دیگر شعبوں میں قابل قدر سائنٹفک ورثے  سے مالا مال رہا ہے۔ یہ متمول وراثت نہ صرف عصر حاضر میں  اہم رہی ہے بلکہ یہ جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون اور انٹیگریشن کے طریقے سے مستقبل کی ضروریات کو بھی اچھی طرح  پورا کرے گی۔

آیوش کی وزارت، آئی سی اے آر اور سی ایس آئی آر کے ذریعہ آج دستخط کیے گئے اس سہ فریقی مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد بھارت کی روایتی زرعی طریقوں کے تئیں توجہ مبذول کرنا اور ملک کی سماجی- اقتصادی  ترقی میں تعاون فراہم کرنے کے لئے ان اقدامات کی توثیق اور تعیناتی کے لئے مشترکہ  طور پر تحقیق اور ترقی   کا کام کرنا ہے۔

 

اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری وید راجیش کوٹیچا نے ورکش آیوروید، مرگ آیوروید وغیرہ کے طور پر  قابل قدر روایتی علم کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک ان روایتی  سائنس اور روایتوں کا مجموعی طور پر زراعت  کی سمت میں فائدہ حاصل کرنے   کے لئے توثیق   دلانے  میں اہم ثابت ہوگا ، تاکہ اس کا فائدہ نہ صرف انسانوں کو بلکہ پودوں اور جانوروں کو بھی حاصل ہو۔ انہوں نے آیوش کی وزارت کے آیوروید آہار  پہل، 2023 میں بین الاقوامی ملیٹس  سال اور بھارت کی روایتی غذا پر مبنی صحت مند کھانے کی عادتوں کو فروغ دینے میں تینوں فریقوں کی صلاحیت کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر ترلوچن ماہاپاترا، ڈائرکٹر جنرل، آئی سی اے آر اور سکریٹری،  ڈی اے آر ای  نے کہا کہ آئی سی اے آر، آیوش  اور  سی ایس آئی آر کے ذریعہ  دستخط کیا گیا یہ تعاون خوراک اور زراعت کے قومی اہداف کے لیے تینوں  اداروں  کے مینڈیٹ کی توثیق کرنے کی سمت میں ایک تاریخی کامیابی ہے۔  یہ کوشش بھارت  کے لوگوں  میں نمایاں اثر ڈالنے   کے لئے ان  مذکورہ شعبوں  میں تینوں فریقوں کے ذریعہ خصوصی مشترکہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔

ڈاکٹر شیکھر سی منڈے، ڈائرکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور سکریٹری، ڈی ایس آئی آر میں باغبانی-پھولوں کی کھیتی سمیت زراعت کے شعبے میں آئی سی اے آر کے ساتھ سی ایس آئی آر کے ساتھ آرگینک لنکس  اور کووڈ19 وبا کے دوران خاص طور پر روایتی  دواوں  کو فروغ دینے کے لئے آیوش کی وزارت کی تعریف کی ۔ انہوں نے جدید  ایس اینڈٹی آلات کے ذریعہ بھارتی روایتی علم کی وسعت  اور خاص طور پر غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور   کسانوں کے ذریعہ معاش میں اضافہ کرنے کے لئے آتم نربھر بھارت کے فریقوں کے  مشترکہ اہداف کو جوڑنے کے لئے آج کئے گئے سہ فریقی تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔

سکریٹریز نے اس مفاہمت نامے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے آیوش کی وزارت، آئی سی اے آر اور سی ایس آئی آر کے افسران کو شامل کرتے ہوئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ اس مفاہمت نامے پر عمل درآمد  کا معائنہ کرنے اور اس کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں تجویز دینے کے لیے سال میں کم از کم دو بار اس میٹنگ کا انعقاد کرے گا ۔

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2359)

 

 



(Release ID: 1804081) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi , Tamil