الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
نیشنل سپرکمپیوٹنگ مشن کے تحت آئی آئی ٹی روڑکی میں پیٹااسکیل سپرکمپیوٹر ‘‘پرم گنگا’’ نصب کیا گیا
سائنس اور انجینئرنگ کے کثیر پہلوئی شعبوں میں سپرکمپیوٹر کی دستیابی سے تحقیق و ترقی کی سرگرمیاں مہمیز ہوں گی
Posted On:
08 MAR 2022 12:06PM by PIB Delhi
نیشنل سپرکمپیوٹنگ مشن نے قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔ یہ مشن الیکٹرانکس او ر اطلاعاتی ٹکنولوجی کی وزارت (مئیتی) اور سائنس اور ٹکنولوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کی مشترکہ رہنمائی میں ترقی کررہا ہے جبکہ اس کا نفاذ ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ کی ترقی کے مرکز ( سی-ڈی اے سی) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) بنگلور کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔ این ایس ایم کے چار بڑے ستون، یعنی بنیادی ڈھانچہ، طریق کار، تحقیق و ترقی ا ورانسانی وسائل کی ترقی، موثر طور پر کام کررہ ہیں جس سے کہ ملک کے ، ملک میں دستیاب ٹکنولوجی کی مدد سے سپرکمپیوٹنگ ایکو نظام تیار کرنے کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے گا ۔
سی-ڈی اے سی کو سپرکمپیوٹنگ نظام کا ڈیزائن تیار کرنے ، ترقی دینے، متعین کرنے اوراس کا کام شروع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس مشن کا مقصد اور منصوبہ 64 پیٹا فلوپس سے زیادہ کی مجموعی کمپیوٹ طاقت والے 24 سہولتوں کی تعمیر کرکے انہیں متعین کرنا ہے۔ اب تک سی-ڈی اے سی نے 20 پیٹا فلوپس سے زیادہ کی مجموعی کمپیوٹ طاقت والے این- ایس ایم مرحلہ ایک اور مرحلہ دو کے تحت آئی ایس سی، آئی آئی ٹی ایس، آئی آئی ایس ای آر پنے، جے این سی اے ایس آر، این اے بی آئی موہالی میں 11 نظام متعین کردیئے ہیں ۔
این ایس ایم نظام میں پورے ملک میں ا تک تقریبا 3600 تحقیق کاروں کے ذریعہ کل 3600,000 کمپیوٹیشنل روزگار کامیابی سے مکمل کئے گئے ہیں ۔ ملک بھر کے مختلف اداروں میں نصب سپرکمپیوٹر بنیادی ڈھانچہ کی بدولت تحقیق و ترقی سے متعلق برادری کو سائنس اور معاشرہ سے متعلق طریق کار کے لئے اہم سنگ میل ، اہداف اور مصنوعات کی حصولیابی میں مدد ملی ہے ۔
تعمیر سے متعلق طریق کار کے تحت سی-ڈی اے سی مرحلے وار طریقے سے ملک میں دستیاب ٹکنولوجی کی مد دسے ایک سپرکمپیوٹنگ ایکو نظام تیار کررہا ہے جس سے ملک میں ہی ڈیزائن تیار کئے گئے اور مینوفیکچر کئے گئے سپرکمپیوٹروں کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔
این ایس ایم ے تحت بڑے پیمانے پر تیار کی جارہی بعض ایپلی کیشنریا طریق کاروں میں درج ذیل شامل ہیں ۔
- جینومکس اور ڈاگ ڈسکوری کے لئے این ایس ایم پلیٹ فارم
- شہری نمونے: شہروں میں ماحولیات سے متعلق امور کو حل کرنے کی غرض سے سائنس پر مبنی فیصلوں میں معاونت کرنے والا فریم ورک
- سیلاب کی پیشگی وارننگ اور بھارت کے دریاؤں کے طاس کے علاقوں کے لئے پیش گوئی سے متعلق نظام
- تیل اور گیس کی تلاش میں معاونت کی غرض سے زلزلہ سے متعلق معلومات کے لئے ایچ پی سی سافٹ ویئر سوئیٹ
این ایس ایم نےکامیابی کے ا پنے انتھک سفر کےحصے کے طور پر اب آئی آئی ٹی رڑکی میں ایک سپرکمپیوٹر ‘پرم گنگا’ نصب کیا ہے جس میں 1.66 پیٹا فلوپس کی سپر کمپیوٹنگ کی صلاحیت ہے ۔ این ایس ایم کے تعمیر سے متعلق اپنے طریق کار کے دوسرے مرحلہ کے تحت ، سی- ڈی اے سی نے اس نظام کاڈیزائن تیار کیا ہے اوراس کے کام کا آغاز کیا ہے ۔ اس نظام کے کافی تعداد میں اجزابھارت کے اندر ہی تیار کئے گئے ہیں اور ا نہیں اسمبل کیا گیا ہے جو کہ حکومت کی میک ا ن انڈیا پہل کی جانب ایک قدم ہے ۔ اس قسم کے سپرکمپیوٹر کی دستیابی سائنس اور انجینئرنگ کے کثیر پہلو ئی شعبوں میں تحقیق و ترقی سے متعلق سرگرمیوں کو مہمیز کرے گی۔
اس قومی سپرکمپیوٹنگ سہولت کا آئی ا ٓئی ٹی روڑکی کے بورڈا ٓف گورنرس کے چیئرمین جناب بی وی آر موہن ریڈی نے 07 مارچ 2022 کو افتتاح کیا۔ اس اہم موقع پر آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسر اے کے چترویدی، این ایس ایم کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیمنت درباری، میئتی میں این ایس ایم پروگرام ڈویزن کے سائنس داں جناب نوین کمار، آئی آئی ٹی روڑکی کے ذہنی ڈائریکٹر پروفیسر منورنجن پریدا، این ایس ایم صلاح کار جناب ایس اے کمار، سی- ڈی اے سی پنے کے سینئر ڈائریکٹر اور بنیادی ڈھانچہ سے متعلق این ایس ایم ایکسپرٹ گروپ کے کنوینر جناب سنجے وندھیکر، ڈی ایس ٹی ، ایف کے سائنسداں ڈاکٹر سیواجی چندرم کے علاوہ میئتی، ڈی ایس ٹی ، آئی آئی ٹی روڑکی اور سی۔ ڈی اے سی کے سرکردہ عہدیداران بھی موجودتھے۔
****************
(ش ح۔ع م ۔ ف ر)
U. NO. 2346
(Release ID: 1803878)
Visitor Counter : 275