ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے این سی آر  اور اس سے ملحق علاقوں کے لئے صاف ہوا کے سلسلے میں دو روزہ مکالمے کا آغاز کیا


جناب یادو نے فضائی آلودگی کے شعبے میں کام کررہے 20 سے زیادہ  این جی اوز سے  بات کی

سی اے کیو ایم نے ایم او ای ایف اور سی سی کے ساتھ مل کر گروگرام میں دوروزہ انٹریکٹو اجلاس  ‘‘صاف ہوا کے لئے مباحثہ ’’ کا آغاز  کیا

سووچھ بھارت مشن کے تحت این سی آر میں صاف ہوا کی سمت   میں ہورہے کاموں  کو آگے بڑھانے کے ساتھ شہر سے  کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے بندوبست اور شہروں کے لئے  مخصوص  منصوبوں کے ساتھ  صاف ہوا کی خاطر قومی مشن  پرتبادلہ خیال کیا گیا

این سی آر میں فضائی آلودگی کی ذلت کے خلاف مشترکہ لڑائی  میں تمام اسٹیک ہولڈروں کے تعاون کو مسلسل یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا

Posted On: 07 MAR 2022 8:20PM by PIB Delhi

پورے این سی آر میں فضائی آلودگی پر اثر انداز ہونے والے مختلف عناصر  پر غوروفکر کرنے کے لئے  این سی آر اور اس  سے ملحق علاقے  میں  فضائی آلودگی کے بندوبست کے کمیشن   (سی اے کیوایم ) نے ماحولیات  ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی ( ایم او ای ایف اور سی سی ) کے ساتھ مل کر آج گروگرام میں  ڈیڈیکٹیڈ  انٹریکٹو  اجلاس  ‘‘صاف ہوا کے لئے مباحثہ ’’ کا آغاز کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TJTX.jpg

بھارت سرکار نے ماحولیات ، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے  تقریب کی صدارت کی  اور ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ،جو کوڑا کرکٹ  اور آلودگی سے پاک ماحول کے لئے کیا جارہا ہے۔اس دوروزہ انٹریکٹو اجلاس  میں   مرکزی حکومت  ،ریاستی حکومت  ، آلودگی کی روک تھام کے بورڈس  ،  میونسپل  ادارے  ، این جی اوز ، پرائیویٹ سیکٹر ، تعلیمی ادارے اور صنعتی انجمنوں کے شراکتدار شامل ہیں۔

انٹریکٹو  مباحثے کے کامیا ب نفاذ میں وسائل سے بھرپور معلومات کے ساتھ تعمیری   بات چیت  کو خصوصی اہمیت  دی گئی ۔ مباحثے  کے  پہلے رو ز کے تکنیکی اجلاس میں  شہروں  پر مخصوص منصوبوں  ،  سووچھ  بھارت مشن کے تحت   شہر سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے بندوبست اور این سی آر میں صاف   ہوا کی سمت میں  آگے کے راستوں کا حل نکالنے کے ساتھ غیر سرکاری  تنظیموں  (این جی اوز ) کے ساتھ انٹریکٹو  اجلاس  کی شروعات  کے ساتھ ساتھ  صاف ہوا کے لئے قومی مشن ( این ایم سی اے ) پر بات چیت کی گئی۔تقریباََ 20سے  22غیر سرکار ی تنظیموں   ( این جی اوز)نے مباحثے میں شرکت کی  ، جو  فضائی آلودگی کے شعبے میں کام کررہے ہیں۔این جی اوز سے ہرفرد نے  پورے این سی آر میں  فضائی معیار پر پڑنے والے اثرات  کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی  اور جناب یادو کو اپنے قیمتی مشوروں  سے نوازا ۔ کمیشن  اور ایم او پی ایف  اور سی سی نے  این سی آر میں  فضائی آلودگی کی ذلت کے خلاف مشترکہ لڑائی میں  تمام شراکتداروں کو مسلسل مدد اورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

پورے این سی آر میں  فضائی آلودگی کے تناظر  میں اہم بہتری کی سمت میں کمیشن کی جانب سے کی گئی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کوڑا کرکٹ  کو ٹھکانے لگانے کے عمل میں اہم ذمہ داریاں  نبھانے کے لئے  شہریوں سے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ  بھی  ہم اپنی مادر وطن سے لیتے ہیں ، ہم اس کو کوڑا کرکٹ کی مختلف شکل میں واپس کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر  ملک کا ہرشہری  یہ عز م کرلے کہ وہ اپنی طرف سے جو بھی کوڑا کرکٹ  ہو گا،اس کے موثر بندوبست کے لئے   قدم  اٹھائے  گا ،تو یہ ماحولیات کی سمت میں ایک بڑی خدمت ہوگی۔

جناب یادو نے کہا کہ عام لوگوں  میں یہ غلط فہمی ہے کہ ماحولیات کا مطلب  مادرفطرت  پر پڑنے والے اثرات  کی ہرچیز کو   بند کرنا ہے ۔ ہم اسے بند نہیں کرنا  چاہتے ہیں،  ہم ضابطہ چاہتے ہیں ۔ کمیشن کے اراکین سمیت  ہماری ٹیم  پورے این سی آر کے شہریوں  کے صحت مند اور آلودگی  سے  پاک  ماحولیات  فراہم کرنے کی سمت میں  کام کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ پی ایم 2.5 اور پی ایم  10  دھول کے ذرات  فضا میں موجود ہوتے ہیں ، جو  ہمارے  پھیپھڑوں  میں  پہنچ جاتے ہیں۔اس لئے اگر ہم ہندوستان کے شہری کے طورپر ماحولیات کی سمت میں  کوئی قدم نہیں اٹھاتے ہیں تو پھر اس سمت میں  کون کام کرے گا۔

اس کے علاوہ جناب یادو نے  پورے  این سی آر میں  فضائی آلودگی کی ذلت سے نمٹنے کے لئے سی اے کیو ایم کی  مضبوط کوششوں کی ستائش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ  فضائی آلودگی کے لئے  مختلف شعبوں میں  قریبی نگرانی  اور معائنے   کے ساتھ  کمیشن کی مستقل کوششوں کی وجہ سے  این سی آر میں فضائی آلودگی کی قابل ذکر بہتری دیکھی گئی ہے۔ کمیشن نے  اب تک  61 ہدایات اور 7 ایڈوائزری کے علاوہ   ایگزیکٹو  احکامات ،این سی آر ،ریاستی حکومتو ں  ،  جی ایم  سی ٹی ڈی  پنجاب کی ریاستی حکومت اور  خطے کی مرکزی  اور ریاستی حکومتوں کے مختلف  اداروں  کو  جاری کئے ہیں۔کمیشن نےخطے میں آلودگی  سے نمٹنے  اور فضائی معیار  کی بہتری  کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے  اور  اس کے  لئے ذمہ داریاں   بھی  طے کی ہیں ۔

چاہے وہ گاڑی سے ہونے والی آلودگی ، صنعتی اخراج ،  پرالی جلانے  ،  سڑک کے کنارہ ہونے والی دھول ، کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا مضبوط  بندوبست  ، ڈ ی جی سیٹس کا استعمال وغیرہ کے بارے میں ہو، کمیشن نے  اس کے لئے  ہرطرح کے  اقدامات  کئے ہیں اور موثر انداز میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے ضروری ہدایات اور ایڈوائزری  جاری کرکے  اہم  پہل کی ہے۔ ‘‘ صاف ہوا کے لئے مباحثہ ’’ کے عنوان سے  منعقد ہونے والے دوسرےدن کے اجلاس میں  این سی آر او ر اس سے ملحق علاقوںمیں فضائی معیار کی بہتری کےتناظر میں  انٹریکٹو  اجلاس میں  مزیدمعلومات کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

 

*************

 

ش ح۔ع ح ۔رم

U-2337

 



(Release ID: 1803840) Visitor Counter : 305


Read this release in: English , Hindi