کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی پیداوار فروری 2022 کے دوران دو فیصد بڑھ کر 79.54 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے


ماہ فروری کے دوران کوئلہ پر مبنی بجلی کی تیاری میں جنوری 2022 کے مقابلے 3.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے

Posted On: 07 MAR 2022 4:23PM by PIB Delhi

اس سال فروری کے دوران بھارت میں کوئلہ کی پیداوار، فروری 2020 کے مقابلے 77.99 ملین ٹن سے 2 فیصد بڑھ کر 79.54 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے ۔ فروری 2022 کے دوران کوئلہ کی وزارت کے عبوری اعداد وشمار کے مطابق ایس سی سی ایل کی پیداوار 7.19 فیصد بڑھ کر 6.04 ملین ٹن اور مخصوص  استعمال کے کوئلہ اور دیگر قسم کے کوئلہ کی پیداوار 49.04 فیصد بڑھ کر 9.24 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہیں جبکہ سی آئی ایل نے فروری 2020 میں 66.16 ملین ٹن کے مقابلے فروری 2022 میں 64.26 ملین ٹن کوئلہ پیدا کرکے 2.87 فیصد کی منفی نمو درج کی ہے۔

کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے مالی سال 2020 اور مالی سال 2021 کے مقابلے مالی سال 2022 میں کوئلہ کی پیداوار کو غیر معمولی سمجھا گیا ہے۔

کوئلہ کی پیداوار والی چوٹی کی 35 کانوں میں سے 14 کانوں نے صد فیصد سے زیادہ کی کارکردگی کا مظاہر کیا ہے ۔ پانچ کانوں کی کارکردگی 80 سے اور 100 فیصد کے درمیان رہی اور دیگر پانچ کانوں کی کارکردگی 50 اور 80 فیصد کے درمیان رہی ہے۔

کوئلہ ارسال کرنے کے معاملے میں فروری 2020 کے 66.31 ملین ٹن کے مقابلے اس سال فروری ماہ کے دوران 71.27 ملین ٹن کوئلہ ارسال کیا گیا اور اس طرح 7.480 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ۔ فروری 2022 کے دوران سی آئی ایل نے 57.47 ملین ٹن کوئلہ ارسال کرکے 4.90 فیصد کااضافہ درج کیا جبکہ مخصوص استعمال کے کوئلہ / دیگر  قسم کا 8.38 ملین ٹن کوئلہ ارسال کرکے 38.17 فیصد کااضافہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ایس سی سی ایل نے فروری 2020 میں 5.46 ملین ٹن کے مقابلے فروری 2022 میں 5.41 ملین ٹن کوئلہ ارسال کرکے 0.81 کی منفی نمو درج کی ہے ۔

اسی دوران گزشتہ ماہ کے دورا ن بحلی تیار کے اسے ارسال کرنے کے مقابلے میں 15.27 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 60.06ملین ٹن تک  پہنچ گئی جبکہ فروری 2020 میں یہ مقدار 52.10 ملین ٹن تھی ۔ اکتوبر 2021 کے اواخر سے درآمداتی قیمتوں میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔ البتہ یہ قیمتیں اب بھی بہت بلند سطح پر ہیں جن کی وجہ سے کوئلہ کی درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ۔

فروری 2022 میں کوئلہ پر مبنی بجلی کی تیاری میں بھی فروری 2020 کے مقابلے 7.58 فیصد کااضافہ درج کیا گیا ہے ۔ گزشتہ ماہ کے دوران بجلی کی مجموعی تیاری بھی فروری 2020 میں تیار کی گئی بجلی کے مقابلے 5.49 فیصد زیادہ درج ہوئی ہے ۔ البتہ فروری 2022 میں کوئلہ پر مبنی بجلی کی تیاری 85534 ملین یونٹ ( ایم یو) رہی ہے جبکہ جنوری 2022 میں 88642 ملین یونٹ بجلی پیدا کی گئی تھی۔ اس طر ح کوئلہ پر مبنی بجلی کی تیاری میں 3.51 فیصد کی منفی نمو درج کی گئی ہے ۔ فروری 2022 میں بجلی کی کل تیاری بھی کم ہو کر 112531 ملین یونٹ رہ گئی ہے جبکہ جنوری 2022 میں 115757 ملین یونٹ بجلی تیار کی گئی تھی ۔

 

****************

(ش ح۔ع م ۔ ف ر)

U. NO. 2331



(Release ID: 1803829) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi