محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کی وزارت  کے نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس)کے ای کتابچہ کا آغاز

Posted On: 07 MAR 2022 7:50PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر 7 سے 13 مارچ 2022 تک بے مثال ہفتہ منا رہی ہے۔اس موقع پر محنت اور روزگار کی وزارت میں روزگار سے متعلق ایڈشنل سکریٹری/ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ششانک گوئل، نے 07.03.2022 کو نئی دہلی کے شرم شکتی بھون میں این سی ایس کے اب تک کے سفر کااحاطہ کرتے ہوئے ای کتابچہ کا آغاز کیا۔آغازکے دوران، انہوں نے کہا کہ 20 جولائی 2015 کو عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پروجیکٹ کی شروعات کے بعد سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کے لیے این سی ایس  کا دائرہ مسلسل وسعت پارہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012VS3.png

 

نیشنل کیرئیر سروسز کا ای کتابچہ پروجیکٹ  سے منسلک متعلقہ فریقوں کی مختلف سرگرمیوں کو کم کرنے کی ایک کوشش ہے اور این سی ایس پورٹل کے آغاز سے لے کر اب تک این سی ایس کے سفر، کلیدی حصولیابیوں اورکامیاب کہانیوں کی ایک جھلک فراہم کرتی ہے۔

این سی ایس پروجیکٹ کے تحت، این سی ایس پورٹل پر اب تک 94 لاکھ سے زیادہ آسامیوں کو متحرک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ،این سی ایس پروجیکٹ کے تحت منعقد کیے گئے جاب فیئرس  کے ذریعہ 2 لاکھ سے زیادہ روزگار کے متلاشی افراد کو نوکریاں ملی ہیں۔

محنت اور روزگار کی وزارت نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس) پروجیکٹ کو مشن موڈ پروجیکٹ کے طور پر نافذ کر رہی ہے تاکہ ملازمت سے متعلق مختلف خدمات جیسے ملازمت سے متعلق مشورے، پیشہ ورانہ رہنمائی، معلومات،ہنر کے فروغ سے متعلق کورسوں کے بارے میں معلومات اور انٹرن شپ وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکیں ۔ (https://www.ncs.gov.in)  پورٹل پر دستیاب  سبھی خدمات تمام متعلقہ فریقوں بشمول ملازمت کے متلاشی، آجر، تربیت فراہم کرنے والے اورجگہ کا تعین کرنے والی تنظیموں کے لیے مفت ہیں۔این سی ایس پورٹل پرکاؤنسلنگ کے مقصد کے لئے3600سے زیادہ پیشوں کے لئے کیرئیر سے متعلق مواد دستیاب ہے ۔

 

*************

 

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2335


(Release ID: 1803807) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi