بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے عالمی یوم خواتین 2022 کے موقع پر خواتین کے لیے ایک خصوصی انٹرپرینیورشپ پروموشن مہم – ”سمرتھ“ کا آغاز کیا
Posted On:
07 MAR 2022 5:17PM by PIB Delhi
عالمی یوم خواتین 2022 کے موقع پر، ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما کے ساتھ آج نئی دہلی میں خواتین کے لیے ایک خصوصی انٹرپرینیورشپ پروموشن مہم – ”سمرتھ“ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سکریٹری (ایم ایس ایم ای)، اے ایس اینڈ ڈی سی (ایم ایس ایم ای)، چیئرمین (کے وی آئی سی)، وزارت کے سینیئر افسران اور کاروباری خواتین موجود تھیں۔
پروگرام میں شامل خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب نارائن رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر خواتین کو زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ جناب رانے نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت اپنی اسکیموں اور اقدامات کے ذریعے خواتین کے لیے بہت سے اضافی فوائد فراہم کرکے خواتین میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ جناب رانے نے خواتین کے لیے ایک خصوصی انٹرپرینیورشپ پروموشن مہم - ”سمرتھ“ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم وزارت کی طرف سے چلائی جا رہی ہے تاکہ خواتین کو خود روزگار کے مواقع فراہم کر کے انھیں خود انحصار اور خود مختار ہونے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
جناب بھانو پرتاپ نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت ایم ایس ایم ای سیکٹر میں خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کا تصور کرتی ہے اور اس لیے وہ انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کرے گی۔ خواتین آج زندگی کے ہر شعبے میں غیر معمولی اور بے مثال کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور وہ ان کے مستقبل کے لیے پر امید ہیں۔ حکومت کی طرف سے بہتر معاون اقدامات کے ساتھ، ہم مل کر مستقبل میں ہندوستان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کر سکتے ہیں۔
وزارت کے سمرتھ اقدام کے تحت، خواہشمند اور موجودہ خواتین کاروباریوں کو درج ذیل فوائد دستیاب ہوں گے:
- وزارت کی سکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کے تحت مفت ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں میں خواتین کو 20 فیصد نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ اس سے 7500 سے زائد خواتین مستفید ہوں گی۔
- وزارت کی طرف سے لاگو کردہ مارکیٹنگ اسسٹنس کی اسکیموں کے تحت، گھریلو اور بین الاقوامی نمائشوں میں بھیجے گئے MSME کاروباری وفود میں سے 20 فیصد خواتین کی ملکیت والے MSMEs کے لیے وقف ہوں گے۔
- این ایس آئی سی کے تجارتی منصوبوں پر سالانہ پروسیسنگ فیس پر 20 فیصد چھوٹ۔
- انٹرپرائز رجسٹریشن کے تحت خواتین کی ملکیت والے MSMEs کے رجسٹریشن کے لیے خصوصی مہم۔
اس پہل کے ذریعے، MSME کی وزارت خواتین کو مہارت کی ترقی اور مارکیٹ کی ترقی میں مدد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور مالی سال 2022-23 میں دیہی اور ذیلی شہری علاقوں کی 7500 سے زیادہ خواتین امیدواروں کو تربیت دی جائے گی۔
نیز، عوامی خریداری میں خواتین کاروباریوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے، سال 2022-23 کے دوران این ایس آئی سی کی درج ذیل تجارتی اسکیموں پر سالانہ پروسیسنگ فیس پر 20 فیصد کی خصوصی رعایت کی پیشکش کی جائے گی:
- سنگل پوائنٹ رجسٹریشن اسکیم
- خام مال کی امداد اور بل میں چھوٹ
- ٹینڈر مارکیٹنگ
- B2B پورٹل MSMEmart.com
عالمی یوم خواتین کو منانے کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نیشنل سمال انڈسٹریز کارپوریشن اور انڈیا ایس ایم ای فورم کے ساتھ مل کر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع تھا – ”خواتین کو با اختیار بنانا“۔ موجودہ اور خواہشمند ہندوستانی خواتین کاروباریوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ انٹرپرینیورشپ میں بہترین طریقوں اور اختراعات کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف حصوں سے کامیاب ترین خواتین کاروباریوں کے تجربات اور کاروباری سفر کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ وزارت کے سینیئر افسران کی طرف سے وزارت کی طرف سے لاگو کی جا رہی مختلف اسکیموں کے بارے میں ایک جامع پریزنٹیشن بھی دی گئی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 2323
(Release ID: 1803772)
Visitor Counter : 202