نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ  نے میڈیا اداروں  میں معتبریت  کی ضرورت پر زور دیا، مشورہ دیا کہ میڈیا کو ’خبروں کو نظریات  کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے‘


’صحافیوں کو چاہیے  کہ وہ اپنے کام کے معاشرے پر اثرات کا جائزہ لیں‘

نائب صدرجمہوریہ  نے کہا کہ میڈیا حکومت پر تنقید کر سکتا ہے، لیکن لوگوں میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہیے

نائب صدرجمہوریہ  نے وبا کے دوران صحافیوں کی ہمت و  حوصلہ کی تعریف کی

کتاب ’متنوری کرشنا راؤ سمپادکیالو‘ کا اجراءکیا  –  جو تیلگو کے سرکردہ صحافی کے اداریوں کا مجموعہ ہے

Posted On: 06 MAR 2022 6:44PM by PIB Delhi

 نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ میڈیا کو ’ خبروں کو نظریات  کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے‘ اور حقائق کو لوگوں تک پہنچانے میں معروضیت کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا  کہ لوگ خبروں اور نشریاتی ذرائع ابلاغ کے مواد کو قابل اعتبار سمجھتے ہیں اور میڈیا اداروں کو ان کی توقعات پر پورا اترنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’ صحافت کو ایک مشن سمجھا جانا چاہیے۔‘

آج حیدرآباد میں ’متنوری کرشنا راؤ سمپادکیالو‘ کے عنوان سے اداریوں کے ایک مجموعہ کا اجرا کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے جمہوریت کو محفوظ رکھنے اور تحفظ میں ’جمہوریت کے چوتھے ستون‘ کے طور پر میڈیا کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے جو عوام کے مسائل حکومت تک اور حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچا سکتا ہے۔

جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ میڈیا کو یہ حق اور اسکی  ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت سے سوال اوراسکی  تنقید کرے اور متبادل حل تجویز کرے۔ ساتھ ہی، انہوں نے کہا کہ، میڈیا اداروں کو چاہیے کہ وہ معمولی باتوں کو نہ چھیڑیں اور لوگوں میں خوف و ہراس نہ پھیلائیں۔

لوگوں پر میڈیا کے زبردست اثرات کا ذکر  کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ہر اس لفظ کو جو وہ شائع یانشر کرتےہیں  اس کے سماج پر پڑنےوالے اثرات  کو جانچیں ۔ انھوں نے مزید کہا’ انھیں  یاد رکھنا چاہیے کہ وہ بھی معاشرے کا حصہ ہیں‘۔

جناب نائیڈو نے وبا کے دوران صحافیوں کی ابھرنےکی قوت  اور حوصلے کی ستائش کی اور کہا کہ انہوں نے زمین سے خبریں منظر عام پر لانے میں انتہائی  ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر،جناب  نائیڈو نے 1907 سے 1945 تک کے تیلگو صحافی اور قوم پرست اخبار ’کرشنا پتریکا‘کے ایڈیٹرجناب متنوری کرشنا راؤ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے اس دوران تیلگو نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیداکرنے  اور صحافت میں اعلیٰ معیار قائم کرنے  میں جناب کرشنا راؤکے کام اور کرشنا پتریکا دونوں کے دیرپا اثرات  کی وضاحت کی ۔

تحریک آزادی میں اخبارات کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ انہوں نے آزادی کی جدوجہد کے جذبے کو زمینی سطح تک لے جانے اور ملک بھر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں سے لوگوں کو باخبر رکھنے میں اہم رول ادا کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو منظر عام پر لانے کے لیے جناب مرومامولا دتاتریہ شرما کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ موجودہ نسل کوجناب  کرشنا راؤ کی قائم کردہ صحافتی اقدار کے اعلیٰ معیارات سے واقف کرائے گی۔

اس پروگرام  میں تلنگانہ حکومت  کے مشیر ڈاکٹر کے وی رامنا چاری، شانتابایوٹیک کے چیئرمیں  ڈاکٹر وراپرساد ریڈی، رچنا ٹیلی ویژن پرائیویٹ لمیٹڈکے بانی چیئرمین جناب تمالا نریندر چودھری، سینئرصحافی جناب  کے رام چندر مورتی، سینئر صحافی جناب  ولیشور، مصنف جناب  دتاتریہ شرما، درشنم  کے ایڈیٹرجناب  ایم وی آر شرما  اور دیگر نے شرکت کی۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2288)


(Release ID: 1803457) Visitor Counter : 260