سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل (اے آر آئی ایس ایس) اور آئی آئی ٹی روڑکی کے طلباء تعلیمی تعاون کے لیے دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کے ذریعے مشترکہ پی ایچ ڈی میں شرکت کریں گے

Posted On: 05 MAR 2022 4:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/مارچ 2022 ۔ آریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (اے آر آئی ای ایس) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی (آئی آئی ٹی آر) جلد ہی مشترکہ پی ایچ ڈی پروگراموں میں حصہ لے سکیں گے اور آئی آئی ٹی روڑکی کے طلباء آئی آئی ٹی آر میں مختلف موجودہ اور آنے والی سہولیات سے فائدہ اٹھا تے ہوئے جاری سرگرمیوں پر پروجیکٹس کر سکیں گے۔

یہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعلیمی تعاون کے لیے حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی ) کے تحت ایک خود مختار ادارہ اے آر آئی ای ایس اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روڑکی کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے کے ذریعے ممکن ہوسکے گا۔

 

یہ مفاہمت نامہ باہمی تعاون، بہترین کوشش، باہمی فائدے اور مسلسل تعامل کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دے گا اور علم کی ترقی میں سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، اے آر آئی ای ایس اور آئی آئی ٹی روڑکی   نے مشترکہ طور پر تحقیق، ترقی اور مشاورت کو اسپانسر کرنے،فیکلٹی، سائنس دانوں اور طلباء کے تبادلے، سائنسی اور تکنیکی معاملات کے تبادلے،مشترکہ طور پر کانفرنسوں، ورکشاپوں  اور مختصر دورانیے کے کورسز کے انعقاد پر اتفاق کیا  ہے۔

اس موقع پر اے آر آئی ای ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر دیپانکر بنرجی نے زور دیا کہ اے آر آئی ای ایس، دونوں اداروں کے اساتذہ اور طلباء کے باہمی فائدے کے لیے آئی آئی ٹی روڑکی سے سائنسی آلات کی فراہمی  میں سہولت فراہم کرے گا۔

آئی آئی ٹی روڑکی کے ڈائریکٹر پروفیسراجیت کے چترویدی نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد آئی آئی ٹی روڑکی اور اے آر آئی ای ایس سے محققین کو  ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ دلچسپ سائنسی اور انجینئرنگ سے متعلق مسائل کا مشترکہ طور پر حل نکالنے کیلئے وہ اپنی متعلقہ صلاحیتوں کا استعمال کرسکیں۔

اے آر آئی ای ایس اور آئی آئی ٹی روڑکی سائنس، انجینئرنگ، مینجمنٹ اور سماجی علوم کے ایک یا زیادہ موضوعات  میں تحقیق اور تعلیم میں اپنی صلاحیتوں  اور علمی تعاون میں خود کو شامل کرنے میں باہمی دلچسپی  کا حترام کرتے  ہیں۔

اے آر آئی ای ایس، مشاہداتی فلکیات اور فلکی طبیعیات، شمسی طبیعیات اور ماحولیاتی سائنس میں مہارت رکھنے والے سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے۔ فلکیات اور فلکی طبیعیات ڈویژن کی اہم تحقیقی دلچسپی، شمسی، سیاروی، کوکبی، کہکشانی اور اضافی - کہکشانی فلکیات میں ہے جس میں اسٹیلر ایری ایبلیٹیز، ایکسرے بائنیریز، ستاروں کے جھرمٹ، قریبی کہکشائیں، کواسار اور سوپرنو اور انتہائی توانائی بخش گاما ریز برسٹ  جیسے  فطری ٹرانزینٹ  ایونٹس شامل ہیں ۔ اے آر آئی ای ایس تین موجودہ آپٹیکل دوربینیں 3.6 ایم ڈی او ٹی  (بھارت کی سب سے بڑی)، 1.3 ایم ڈی ایف او ٹی اور 1.04 ایم ایس ٹی اور 206.5 ایم ایچ زیڈ ایس ٹی ریڈار کے ساتھ ساتھ آنے والے 4 ایم آئی ایل ایم ٹی کا اہتمام کرتا ہے۔

آئی آئی ٹی روڑکی ایک قومی اہمیت کا ادارہ ہے جو انجینئرنگ، سائنس، مینجمنٹ، فن تعمیر اور منصوبہ بندی اور ہیومنیٹیز  اور سماجی علوم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرتا ہے۔ 1847 میں اپنے قیام کے بعد سے، انسٹی ٹیوٹ نے ملک کو تکنیکی معیاری وسائل اور علم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2267

 



(Release ID: 1803279) Visitor Counter : 173


Read this release in: English , Hindi , Tamil