عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج آئی آئی پی اے، نئی دہلی میں جموں و کشمیر کے شہری مقامی اداروں کے میئروں/چیئرپرسنز اور میونسپل کمشنروں/چیف ایگزیکٹو افسران کے لیے شہری حکمرانی سے متعلق تین روزہ اوررخ بندی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے پر پابند عہد ہیں
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کی عہد بندی کی علامت کے طور پر مرکز ک زیر انتظام خطے جموں و کشمیر میں دیہی کونسلوں کے پرامن انتخابات اور پہلی بار ضلع کونسلوں کے انتخابات کرائے ہیں
سال 2014 میں جناب نریندر مودی کےبھارت کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں
وزیر اعظم مودی نے ’اصلاح، کارکردگی اور کایا پلٹ‘ کا منتر دیا ہے اور آج حکمرانی کی تمام سطحوں پر تمام حلقوں میں شفافیت دیکھی جا سکتی ہے
Posted On:
04 MAR 2022 7:38PM by PIB Delhi
سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے مقامی نمائندوں کی یہ تین روزہ ورکشاپ اس سمت میں ایک قدم ہے، اس کے بعد سری نگر میں اور پھر جموں و کشمیر کے دیگر حصوں کے لیے بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
آج نئی دہلی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ہیڈکوارٹر میں جموں و کشمیر کے شہری مقامی اداروں کے میئرز/ چیئرپرسنز اور میونسپل کمشنرز/ چیف ایگزیکٹو افسران کے لیے شہری شہری حکمرانی سے متعلق تین روزہ رخ بندی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو آئی پی اے کے چیئرمین بھی ہیں، نے کہا کہ گاؤں کی کونسلوں کے پرامن انتخابات اور سات دہائیوں کے بعد پہلی بار ضلع کونسلوں کے انتخابات، جو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام خطے میں کرائے گئے ہیں، وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی مقامی اداروں کو مضبوط کرنے کی عہد بندی کی علامت ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سال 2014 میں نریندر مودی کے بھارت کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے سیاسی کلچر کو تبدیل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے ’اصلاح، کارکردگی، کایا پلٹ‘ کا منتر دیا ہے اور آج حکمرانی کی ہر سطح پر اور تمام حلقوں میں شفافیت دیکھی جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایمانداری اور جوابدہی عوامی نمائندوں کے ذریعہ فرائض کی انجام دہی کے واسطے کلیدی الفاظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اداروں کےے نمائندوں کو بہت رکاوٹوں کو بآسانی دور کرنے کے لئے افسروں کے ساتھ بہتر تال میل کرنا چاہیے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں وژن، تخیل اور اختراع کو ملحوظ رکھیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں متعدد پروگراموں کے انعقاد کی کوشش کی جاری ہے مثلاً اسٹارٹ اپ پر مبنی ورکشاپس جس عوام اور خصوصی طور پر وادی کے نوجوانوں کے لیے نئے افق کھل سکتے ہیں۔ ایسے پروگرام خصوصی طور پر مقامی علاقے سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوں گے۔ اسی طرح روزگار میلے کا انعقاد کے لیے ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منتخب نمائندوں کے کئی طرح کے رول مثلاً شہری حکمرانی میں نچلی سطح سے رابطہ قائم کرنا، نچلی سطح سے فطری قیادت کے ابھرنے کو فروغ دینا، کمیونٹی کی شرکت اور مقامی وسائل کو متحرک کرنا اور شہری حکومت اور معاشرے اور ریاستی قیادت اور شہر کے درمیان ثالثی رابطے کے طور پر کام کرنا۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں شہری اصلاحات نہ صرف شہر کے لیے اہم ہیں بلکہ ریاست کے دیگر قصبوں کے لیے بھی اہم ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تین روزہ پروگرام کے 28 شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیے اور ایک کتابچہ بعنوان ’میونسپل انجینئروں کے لیے شہری حکمرانی سے متعلق ورچوئل تربیت کے واسطے تربیتی ضرورت کا جائزہ‘ کا بھی اجرا کیا جو سی یو ایس، آئی آئی پی اے فیکلٹی، پروفیسر کے کے پانڈے اور ڈاکٹر سچن چودھری کی تصنیف ہے۔
آئی آئی پی اے کے ڈی جی، ایس این ترپاٹھی اورآئی آئی پی اے رجسٹرار امیتابھ رنجن سمیت آئی آئی پی اے کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-2250
(Release ID: 1803134)
Visitor Counter : 151