شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
راشٹریہ کشور سوستھیہ کاریہ کرم پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کی شمال مشرقی کونسل کے زیراہتمام شمال مشرقی ہندوستان کی ناری شکتی کو بااختیار بنانا
Posted On:
04 MAR 2022 5:51PM by PIB Delhi
خواتین اور نوخیز لڑکیوں کو در پیش حیض اور ماہواری سے نمٹنے کے طریقوں کو اب بھی بڑی سماجی و ثقافتی پابندیوں کا سامنا ہے اور یہ حفظان صحت کے طریقوں کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔ نوجوان نوعمر لڑکیوں کی ماہواری کی صفائی کے انتظام کے رُخ پرتیاری کم ہوتی ہے اور انہیں ماہواری کے دوران خدشات، خوف اور شرمندگی کا سامنا رہتا ہے۔ دیہی علاقوں میں خواتین کی سینیٹری مصنوعات تک یا تو رسائی نہیں ہے یا انہیں ان کے استعمال کی نوعیت اور طریقوں کے بارے میں بہت کم علم ہوتا ہے یا پھر وہ زیادہ قیمت ہونے کی وجہ سے انہیں خرید نہیں پاتی ہیں۔
شمال مشرقی کونسل اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (این ای آر سی آر ایم ایس)، شیلانگ اور چانگ لانگ کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ سوسائٹی (سی سی آر ایم ایس) کے تحت ضلع چانگ لانگ، اروناچل پردیش میں خواتین کی حفظان صحت اور دیکھ بھال کی مصنوعات کے بارے میں بیداری مہم کامیابی سے چلائی گئی۔
یہ وزیر اعلیٰ کے انتہائی اہم پروگرام کا کنورژن ہے، جس کا مقصد لڑکیوں کی صحت اور حفظان صحت کی اسکیم اور فضلے کے انتظام سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
این ای آر سی آر ایم ایس ایس اور سی سی آر ایم ایس کے تحت ایک سے زائد اپنی مدد آپ گروپ دیہی خواتین اور لڑکیوں پر توجہ مبزول کر کے کم لاگت والے بائیو ڈی گریڈ ایبل اور دوبارہ قابل استعمال سینیٹری نیپکن تیار کر رہے ہیں۔
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1803038)
Visitor Counter : 154