اسٹیل کی وزارت
وزارت اسٹیل کی ہندی مشاورتی کمیٹی نے پیش رفت کا جائزہ لیا: مدروئی میں میٹنگ منعقد
جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ’’اسپات راج بھاشا سمان‘‘ ایوارڈ پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
04 MAR 2022 1:09PM by PIB Delhi
وزارت اسٹیل کے ہندی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ گزشتہ شام 3 مارچ 2022 کو تمل ناڈو کے مدروئی میں وزارت اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے بھی اِس موقع کو رونق بخشی۔

کمیٹی نے تفصیل سے ہندی کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور سرکاری کاموں میں ہندی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے وزارت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔وزیر اسٹیل نے وزارت اور اس کے ماتحت اداروں میں ہندی کو فروغ دینے کے لئے ممبران کے مشوروں کا خیر مقدم کیا۔ جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ممبران کو یقین دلایا کہ وہ ان کے تعمیری مشوروں پر مناسب اور جلد عمل کریں گے۔ اسٹیل کے وزیر مملکت نے وزارت اور اس کے ماتحت اداروں میں ہندی کے استعمال کی حیثیت کے بارے میں ممبران کوآگاہ کیا۔

اس سے پہلے اسٹیل کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روچیکا چودھری گوول نے کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔ میٹنگ کا انعقاد 3 سالوں کی مدت کے بعد کیا جارہا ہے۔ خلل اندازی کی وجہ ملک میں درپیش وبا کی صورتحال ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر (او ایل) محترمہ آستھا جین نے ہندی کے مؤثر نفاذ سے متعلق پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کیا۔ 8 پی ایس یوز میں سے ہر ایک کے سی ایم ڈیز نے بھی ہندی کے استعمال اور اس کے پھیلانے میں اپنی حصولیابیوں کو پیش کیا۔

اس موقع پر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے19-2018، 20-2019 اور 21-2020 کے لئے ’’اسپات راج بھاشا سمان‘‘ ایوارڈس اور تعریفی سرٹیفکیٹ ماتحت اداروں کو سرکاری زبان راج بھاشا میں شاندار کارکردگی کے لئے پیش کیا۔

میٹنگ کا اختتام جناب صدر اور ممبران کو شکریے کے کلمات کے ساتھ ہوا۔
ش ح۔اک ۔ ع ر
U. NO : 2230
(रिलीज़ आईडी: 1802917)
आगंतुक पटल : 227