کامرس اور صنعت کی وزارتہ

حکومت چھوٹے قصبوں میں بہتر انکیوبیشن مراکز کے ذریعہ اسٹارٹ اپس  کو تعاون فراہم کرے گی: پیوش گوئل


ڈاٹا پر مبنی – ٹکنالوجی پر مبنی حل میں اسٹارٹ اپس کے لئے مالیہ رُکاوٹ نہیں بنے گا: پیوش گوئل

انڈین اسٹارٹ اپس اب اپنے اختراع کے لئے بہتر قدر حاصل کررہے ہیں: پیوش گوئل

Posted On: 03 MAR 2022 8:57PM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت ، صارفین کے امور ،خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج  آئی آئی ٹی مدراس کو خود کفیل اور خود اعتماد کی علامت  بنانے کے علاوہ  اسٹارٹ اپس انڈیا کا مشعل بردار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں  نے کہا کہ ہمارا اسٹارٹ اپ بھارت کا سرفخر سے اونچا کررہا ہے اور حکومت  نئے خیالات کے ساتھ لگاتار ایڈوائزری کونسل میں  بھی کام کررہی ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ  90 یونی کارنس ، خود اعتماد کی عکاسی ہے،جس کے ساتھ  ہمارے اسٹارٹ اپس میں اضافہ ہورہا ہے۔ بڑی حد تک  اسٹارٹ اپس نے  خود کے لئے ایک اچھا نام پیدا کیا ہے۔وہ ساکھ کی ایک بہت اعلیٰ سطح ہے اور مجھے  پوری امید اور بھروسہ ہے کہ جتنے آگے ہم جائیں گے ، اتنا ہی زیادہ  سے زیادہ تبدیلیاں آئیں گی۔ آئی آئی ٹی مدراس کی جانب سے منعقد کردہ ای-سمٹ  2022 – ڈسرپشن ان وینس  میں کلیدی  خطاب کرنے کے بعد طلبا کے ساتھ  بات چیت کے دوران جناب گوئل نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کے لئے  مالیہ کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، جو  ڈاٹا پر مبنی ٹکنالوجی   ، بنیادی حل میں مصروف ہیں۔

وزیرموصو ف نے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپس پہلے سے کہیں زیادہ  بہتر اپنے اختراع کے لئے قدر حاصل کررہے ہیں۔ اسی طرح  اسٹارٹ اپس کے لئے درکار فنڈ اکٹھا کرنے کے  مختلف مراحل  یا ابتدائی پونجی یا سیڈ کیپٹل  کے طور پر کافی رقم موجود  ہے۔بہت سے امکانات  بھی  موجود ہیں  ۔ مجھے بتایا گیا کہ کئی معاملوں میں اسٹارٹ اپس  ونڈوشاپنگ کرتے ہیں ،جس کی رقم  وہ لینے جارہے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کے حکومت  ابھرتے ہوئے چھوٹے اور نئے قصبوں اور شہروں میں بہتر انکیوبیشن سینٹروں کے ذریعہ اسٹارٹ اپس کو تعاون فراہم کرنے تئیں  پُر عزم ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہماری  ٹکنالوجی اور اختراع کا معیار  اب کئی لحاظ سے عالمی نوعیت کا ہے۔دنیا میں  ہمارا دوسرا نمبر ہے۔

مشہور باسٹک بال کھلاڑی  مائکل جورڈن کا حوالہ دیتے ہوئے جناب گوئل نے آئی آئی ٹی طلبا کی حوصلہ افزائی کی ۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2212



(Release ID: 1802830) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi